عبدالقیوم نیازی کی خالدخورشید سے ملاقات،بوگس کیس کی مذمت

عبدالقیوم نیازی کی خالدخورشید سے ملاقات،بوگس کیس کی مذمت

پشاور (کشمیر ایکسپریس نیوز)صدرتحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر پی ٹی آئی جی بی خالد خورشید سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور آمد ۔ سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے خالد خورشید سے ملاقات کی اور ان کے خلاف بوگس کیس کے فیصلے کی مذمت کی۔

دونوں رہنماؤں نے پارٹی امور ، عمران خان کی رہائی سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ خالد خورشید نے سردار عبد القیوم نیازی کے خلاف اسلام آباد کے مختلف ے تھانوں درج دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمات کی بھی مذمت کی ۔

دونوں رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے بھرپور پر امن جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ جھوٹے ، بے بنیاد اور بوگس کیسز عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے سے نہیں روک سکتے ، پہلے گھبرائے نہ ہی آگے گھبرائیں گے۔

سردار عبد القیوم نیازی نے بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے میں خالد خورشید کے خلاف فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دیا اور کہا کہ عمران خان ہی قوم کی آخری امید ہیں اور وہیں پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے تاکہ پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام آ سکے ۔

بوگس کیس کی مذمتسابق وزیر اعظمصدر تحریک انصاف آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی کی خالدخورشید سے ملاقات
Comments (0)
Add Comment