چکار،نقاش قتل کیس،20 گھنٹوں میں معمہ حل،قاتل گرفتار

چکار،نقاش قتل کیس، جہلم ویلی پولیس نے 20 گھنٹوں میں معمہ حل کرلیا،قاتل گرفتار ،اہم انکشافات متوقع

 

چکار(کشمیر ایکسپریس نیوز)جہلم ویلی پولیس نے نقاش قتل کیس میں برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم احتشام ولد نجیب اور اس کی سہولت کار کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ مقتول نقاش احمد ولد منظوم خان کو 30 جنوری 2025 کی رات تقریباً 2 بجے ڈنہ اندرا سیری لنک روڈ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کی قیادت میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے جدید تفتیشی و تکنیکی مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صرف 3 گھنٹوں میں نامعلوم قاتل کو ٹریس کر لیا۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ملزم احتشام، مقتول کا قریبی رشتہ دار تھا اور اس نے مسمات “ن” کی مدد سے مقتول کو فون پر دھوکہ دے کر جائے وقوعہ پر بلوایا، جہاں اسے پستول سے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا، تاہم پولیس نے اسے جلد ہی گرفتار کر کے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا۔

 

جہلم ویلی پولیس کی جانب سے شاندار کارکردگی پر عوامی حلقوں نے ایس پی مرزا زاہد حسین اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، جن سے کیس کے مزید پہلو واضح ہوں گے۔

20 گھنٹوں میں معمہ حلچکارقاتل گرفتارنقاش قتل کیس
Comments (0)
Add Comment