ن لیگ راولاکوٹ کایوم یکجہتی بھرپوراندازمیں منانےکااعلان

مسلم لیگ ن راولاکوٹ کا یوم یکجہتی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ ،رابطہ مہم کیلئے کمیٹی قائم

راولاکوٹ (بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن راولاکوٹ کا یوم یکجہتی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ ،عوام سے رابطہ مہم کیلئے راولاکوٹ کے 3حلقوں پر مشتمل کمیٹی قائم ،

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن حلقہ سٹی کا اجلاس زیر صدارت خواجہ عمران شریف منعقد ہوا جس میں مرکزی نائب صدر سردار طاہر انوار خان ،سردار ذاکر شیرافضل،حلقہ کھائی گلہ کے سیکرٹری جنرل سردار ندیم اور حلقہ 5 کے صدر سردار قمر جہانگر سمیت عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن راولاکوٹ میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منائے گی ،عوام سے رابطہ مہم کے لئے تینوں حلقوں پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کی گئی اور یوم یکجہتی پر ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی اور تحریک آزادی کے شہدا کو بھی بھرپور خران عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سردار طاہر انور خان نے کہا کہ 5اگست 2019کے بعد بھارت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر رکھی ہے ،دنیا بھارتی انسانی حقوق کی پامالیوںکا نوٹس لے کر کشمیریوں کا ان کا حق دلانے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر بارے اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کامنفی رویہ اور ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور وہ جعلی جمہوریت کی آڑ میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ ان کے تمام جمہوری، انسانی، سیاسی، سماجی اور مذہبی حقوق پامال کررہا ہے۔

سردار طاہر انور نے مزید کہا کہ بھارتی کے مظالم نہ پہلے کشمیریوں کا جذبہ حریت کمزور کر سکے نہ آئندہ ایسا ممکن ہے ،مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام اپنا حق حق خود ارادیت لینے کی خاطر لاکھوں قیمتی جانوں کے نذرانے دے چکے ہیں اور آئے روز یہ سلسلہ جاری ہے اورجب تک آزادی نہیں ملتی یہ جاری و ساری رہیگا۔

انہوں نے کہا کہ 5فروری کو اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے اور بھارتی تسلط سے آزادی تک ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔اجلاس سے خواجہ عمران شریف، سردار ذاکر شیرافضل،سردار ندیم ، سردار قمر جہانگر،زبیر قادری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

5فرورین لیگ راولاکوٹ کایوم یکجہتی بھرپوراندازمیں منانےکااعلانیوم یکجتی کشمیر
Comments (0)
Add Comment