رسجاکے زیر اہتمام تقریب،کھیلوں کے فروغ کیلئےکوشاں ہیں،رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(رازق بھٹی)ورلڈ سپورٹ ڈے کے موقع پر راولپنڈی سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رسجا) کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد، تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر رانا مشہود، وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثناءاللہ، ورلڈ سکواش چیمپین قمر زمان، حامد میر، کاشف عباسی، حسنا خان ٹینس سٹار، شکیل شیخ، ڈاکٹر خلیل، مظفرآباد ٹائیگرز کے آنر ارشد تنولی، عاطف رانا لاہور قلندرز، امجد عزیز، احسن بختاوری، آئی جی اسلام اباد علی رضوی، جی ایم مارکیٹنگ سرینہ جنید علی، و دیگر سینئر صحافیوں و سماجی شخصیات کی شرکت و خطاب، تقریب میں شرکت کرنے والے مہمان گرامین کو شیلڈ پیش کی گئیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ راولپنڈی سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کا ورلڈ سپورٹس ڈے پر تقریب کا انعقاد بہترین اقدام ہے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ دوسرے کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، فیڈریشن سے سیاست کو نکالنا ہو گا، عوام اور ذمہ داران کو ورلڈ ٹورنامنٹس کے لیے کم از کم سو سے زیادہ سپورٹس مینوں کو تیار کرنا چاہئے تاکہ ہر ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکیں، میڈل کا حصول ایک دن آ ہی جائے گا، بدقسمتی سے جب بھی کوئی میگا ایونٹ آتا ہے تین چار سپورٹس مین کوالیفائی کرتے ہیں، رانا مشہود نے کہا کہ کرکٹ کے علاوہ وزیر اعظم کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پورے ملک سے اچھا اور زہین کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر سامنے لائے گا. وزیراعظم خود ایک اچھے کھلاڑی تھے اس لیے پورے پاکستان کے ذہین اور میرٹ پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کی تلاش میں مصرف ہیں، جلد ہی پوری دنیا میں تمام کھیلوں میں پاکستان کا نام دوبارہ سے روشن ہوگا۔