مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی تاریک رات ختم ہوگی،ثمینہ احسان

کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے .ہمارا ایمان ہے کہ ظلم کی تاریک رات ختم ہوگی اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا .ثمینہ احسان ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ شمالی پنجاب

کشمیر کے بغیر پاکستان کا ایجنڈا نامکمل اور ادھورا ہے۔قدسیہ ناموس ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد

راولپنڈی(کشمیر ایکسپریس نیوز) پاکستان مسئلہ کشمیر کو بھول چکا,یہ انڈین حکومت کی بھول ہے۔اہل کشمیر سے پاکستانیوں کا رشتہ بہت مضبوط اور اٹوٹ ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ پنجاب شمالی کی ناظمہ ثمینہ احسان صاحبہ اور ناظمہ اسلام آباد قدسیہ ناموس نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرمشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ زندہ اور غیور قومیں اپنے مقصد حیات سے کبھی غافل نہیں ہوتیں .لیکن انڈیا کے 5فروری2019 کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے حکومت اور تمام ادارے خاموش ہیں. پاکستانی قوم کایہ سوال تو بنتا ےآخر یہ خاموشی کیوں ؟

ہم حکومت اور اداروں کو جھنجھوڑتے رہیں گے. کشمیریوں کی آزادی اور حق خود ارادیت کا حصول ہماری رگ رگ میں سمایا ہے۔وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام اپنی زمین کو اس نا جائز تسلط سے آزاد کروا کر دم لیں گے۔ ہماری نظریاتی, اخلاقی اور سیاسی حمایت اہل کشمیر کے ساتھ ہے۔

5 فروری کا دن ہمیں اسی جذبہ کی یاد دلاتا ہے ۔ پاکستانی عوام اہل کشمیر کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. ہم مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے نہ صرف خواہاں ہے بلکہ اس مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔قدسیہ ناموس نےمقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل قرار دیا جہاں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 Aکے خاتمے کے بعد ظلم و ستم کا نا ختم ہونے والا دور ہے۔

جبر و تشدد اور بھارتی فسطائیت کے سامنے اہل کشمیر بہادری سے کھڑے ہیں۔حکومت پاکستان سے سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کے سردخانےکی نظر نہ ہونے دے اور اپنی بھر پور آواز اٹھائیں. بھارت کو مجبور کریں کہ مسئلہ کشمیر کو5 فروری 2019 کے اٹھائے ہوئے اقدامات کو ختم کر کے پہلے والی قانونی حیثیت پہ لائے ۔ ہماراایمان ہے ظلم کی یہ تاریک رات ان شاءاللہ ختم ہو گی. آزادی کا سورج کشمیریوں کا مقدر ہے#

5فروری یوم یکجہتی کشمیرثمینہ احسانمقبوضہ کشمیر میں ظلم کی تاریک رات ختم ہوگییوم یکجتی کشمیر