آزاد کشمیرن لیگ مجلس عاملہ اجلاس،احتجاج،ہنگامہ آرائی،حکومت سے علیحدگی کاایجنڈا پیش

آزاد کشمیرن لیگ مجلس عاملہ اجلاس،احتجاج،ہنگامہ آرائی،حکومت سے علیحدگی کاایجنڈا پیش

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن ازادکشمیر کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن ازادکشمیر کے سینئر نائب صدر مشتاق منہاس نے ابتدائی تقریر میں حکومت آزادکشمیر سے علیحدگی کا ایجنڈہ پیش کیا اور انوار الحق حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،جسکے بعد کارکنان نے شاہ غلام قادر ،فاروق حیدر سے آج ہی ن لیگ کے وزرا کو اس حکومت سے استعفٰی دے کر اپوزیشن میں بیٹھنے کا مطالبہ کردیا، ن لیگی کارکنان کی ھنگامہ آرائی باخبر زرائع کے مطابق صدر جماعت شاہ غلام قادر پر فاروق سکندر ،راجہ رضوان نے شدید تنقید کی اور انہیں کمزور صدر جماعت قرار دیا ،چوھدری رخسار کی تقریر کے دوران وزرا سے وزارتیں چھوڑنے پر احمد رضا قادری نے چوھدری رخسار کے خلاف بات کی تو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر سردار یاسر منشاء نے کہا کہ وزرا چند لاکھ روپے کی مراعات کے لئے کرپٹ حکومت کی سہولت کاری کر رہے ہیں جس پر عامر الطاف غصے میں آ گئے اور تلخ جملوں کا تبادلہ خیال کیا ، وزرا نکتہ چینی کی تو وزرا عامر الطاف اور احمد رضا قادری کے ساتھ تلخ کلامی، ن لیگ کی تقریب میں حکومت آزادکشمیر کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ،شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی ہوئی،صدر جماعت شاہ غلام قادر پر فاروق سکندر سمیت کارکنان مجلس عاملہ نے انوار الحق حکومت کو آکسیجن دے رہے ہیں ،شاہ غلام قادر نے ہنگامہ آرائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اجلاس آدھے گھنٹے تک ملتوی کیا ،کارکنان ن لیگ کی تنقید کے بعد سینئر وزیر کرنل غنی نور ،عامر الطاف،احمد رضا قادری ،اجلاس سے چپکے سے اٹھ کر چلے گئے اپنے خلاف تنقید برداشت نہ کرسکے اور غصہ میں اجلاس چھوڑ کر چلے گئے ،جس پر کارکنان مسلم لیگ ن وزرا حکومت کا اجلاس پتلی گلی چھوڑ کر نکلنے پر شدید احتجاج کیا ،سابق وزرا ممبران اسمبلی نے ن لیگ انوار الحق حکومت سے علیحدگی کا مطالبہ کر دیا ،سابق وزرا ملک محمد نواز ،راجہ نصیر،ڈاکٹر نجیب نقی ،مشتاق منہاس،چوہدری رخسار ،فاروق طاہر ،نورین عارف،فاروق سکندر ،بیرسٹر افتخار گیلانی ،راجہ ریاست، اور ٹکٹ ہولڈر ،کارکنان مجلس عاملہ نے حکومت سے علیحدگی کا مطالبہ کر دیا

احتجاجآزاد کشمیرن لیگ مجلس عاملہ اجلاسعلیحدگی کاایجنڈا پیشہنگامہ آرائی