سفیر کشمیر کو رہا کرو ریلی،عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تواسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے،عبدالقیوم نیازی
حویلی کہوٹہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) “سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کرو” ریلی صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت میں ہاشمی موڑ تا کہوٹہ شہر تک “سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کرو” ریلی نکالی گئی ۔۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار اسمبلی چوہدری عامر نذیر کی قیادت میں ہاشمی موڑ پہنچنے پر سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ “نہ وہ باغی نہ وہ غدار ۔ قیدی نمبر 804 کرو رہا کرو سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کرو” کردار کا غازی ۔ اقدار کا غازی ۔ قیوم نیازی قیوم نیازی کے فلگ شگاف نعرے سے حویلی فضا گونج اٹھی۔ ریلی شرکا کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ ۔ عمران خان کی رہائی سے ہی پاکستان کی ترقی کا سفر شروع ہو گا۔ عمران خان کی رہائی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے ریلی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کے محسن و سفیر ہیں ۔ عمران خان کے جعلی و بوگس کیسز میں پابند سلاسل کر کے کشمیریوں کو تکلیف پہنچائی جا رہی ہے ۔ دنیا بھر میں مقیم کشمیر عمران خان کے ساتھ برتے جانے والے سلوک پر انتہائی تشویش میں ہیں ۔ سفیر کشمیر عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو پورا آزاد کشمیر نکلے گا اور اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ ہم سکون سے نہیں ہیں ہمارا لیڈر تکلیف میں ہے۔ ہماری برداشت جواب دے چکی ۔ ایوان اقتدار میں بیٹھے ہوش کے ناخن لیں اور عمران خان کو رہا کریں۔ ورنہ عوام کا سیلاب آئے گا اور اپنے لیڈر کو آزاد کروا دیں گے۔ عمران خان کو جیل میں رکھ کر کیا حاصل کر لیا؟ عمران خان کے خلاف ظلم و ستم کی انتہا ہو گئی ۔ اب بس کر دیں ۔ عمران خان رہا ہو گا تو ملک کی تقدیر بدلے گا۔ امت مسلمہ کی بات کرے گا۔ کشمیریوں پر ڈھا جانے والے مظالم پر آواز اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جرات مند لیڈر ہے ۔ وہ دنیا کی آنکھ میں آنکھ میں ڈال کر بات کرتا ہے ۔ وہ کسی کی غلامی نہیں مانتا ۔ عام آدمی کی بات کرتا ہے ۔ وہ کسی کے سامنے جھکتا نہیں ۔ بیرونی سازش کے ذریعے عمران خان کو اقتدار نکالا گیا اور ان کو پابند سلاسل کر دیا گیا ۔ عمران خان ملک و قوم کا وقار بلند کرنا چاہتا ہے۔ عمران خان ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں حکومت نام کی چیز نہیں ۔ رات کے اندھیرے میں اقتدار میں آنے والے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ عمران خان سے جس جس نے بے وفائی کی وہ کہیں کا نہیں رہا۔ جہانگیر ترین ہو یا انوار الحق ہو ۔ محمود خان ہو یا کوئی اور ۔ عمران خان کے ساتھ بے وفائی کرنے والے پاکستان اور آزاد کشمیر میں دربدر ہو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان متحد و منظم ہو کر عمران خان کے نظریے کو پھیلائیں ۔ ذاتی اختلافات بھلا کر حقیقی آزادی کا پروانہ لیکر چلیں ۔ پارٹی کارکنان کے حقوق پر سمجھوتہ کرے گی نہ ہی کارکنان کی قربانیوں کو فراموش کیاجائے گا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے اپنے سینے پر گولیاں کھائی اور پتھر کھائے لیکن عمران خان کو نہیں چھوڑا ۔ریلی سے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری عامر نذیر ، نائب صدر سردار ارزش ، ضلعی صدور ملک نثار ، چوہدری آصف ، سردار طاہر اکبر ، سید لیاقت گیلانی و دیگر شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار عبد القیوم نیازی نے عمران خان سے وفا کی ایک مثال قائم کی ۔ پی ٹی آئی کارکنان سردار عبد القیوم نیازی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عمران خان ہمارا ایک دبنگ لیڈر ہے ۔ عمران خان کی جدو جہد قانون اور آئین کی بالادستی کیلئے رہی ۔ عمران خان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ عمران خان کی رہائی کیلئے جو مہم بھمبر سے شروع ہوئی وہ حویلی پہنچ چکی ۔ یہ مہم بھرپور جوش و خروش سے جاری رہے گی اور عمران خان کی رہائی پر ہی ہم سکون سے بیٹھیں گے۔۔۔