میرپور،پی او ایس ٹاسک فورس کی ٹیکس چیکنگ
میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز)پٹی کمشنر انکم ٹیکس انلینڈ ریونیو محمود عالم کے ہمراہ پی او ایس ٹاسک فورس کا مختلف برانڈز میں ٹیکس چیکنگ۔ پی او ایس (پوائنٹ آف سیل) نظام کے نفاذ سے قبل کی گئی اس چیکنگ کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں چار گنا اضافہ ریکارڈ ہوا۔محمود عالم نے ہمراہ پی او ایس ٹاسک فورس مختلف معروف برانڈز کا دورہ کیا اور ان کے ٹیکس ریکارڈ، سیلز ڈیٹا اور پی او ایس نظام کے نفاذ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد محمود عالم کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور قومی خزانے میں شفافیت کے لیے پی او ایس نظام کا نفاذ ناگزیر ہے۔ انہوں نے تاجر برادری کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد پی او ایس نظام کو اپنائیں تاکہ آئندہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔