ڈیجیٹل میڈیاکااستعمال ذمہ داری سے کیاجائے،عالمی میڈیانمائش
الریاض(الیاس رحیم)سعودی عرب میں سعودی میڈیا فورم کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا نمائش اور کانفرنس کا آغاز ہوگیا جس میں اہم شخصیات اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد شرکت کر رہے ہیں
دارالحکومت ریاض میں سعودی میڈیا فورم کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا نمائش اور کانفرنس کے پہلے روز سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کے صدر فہد الحارثی، وزیر برائے کلچر اینڈٹورازم یمن محمد بن مطھر، وزیر برائے انفارمیشن بحرین ڈاکٹر عبداللہ النعیمی، عرب لیگ کے سفیر احمد رشید نے افتتاح کیا اور دنیا بھر سے آئے ہوئے میڈیا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت سمٹ چکی ہے
دنیا کو ایک نیوز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت کو نقصان پہنچ رہا ہے ضروری ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پر اظہار رائے کے حق کو انتہائی ذمے داری کے ساتھ ادا کیا جائے تاکہ دنیا میں ایک نیوز کا خاتمہ ہوسکے ڈیجیٹل میڈیا کے انفرسٹکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کے صدر فہد الحارثی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میڈیا کو نا صرف اہمیت دیتا ہے بلکے اس میں جدت بھی لا رہا ہے سعودی میڈیا فورم کانفرنس میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو بھی خصوصی طور لر مدعو کیا گیا ہے