جماعت اسلامی کے پاس آزادی کو روڈ میپ موجود ہے،ڈاکٹرمشتاق
جہلم ویلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ عوام 77برسوں سے آزمائی جانے والی قیادت کو موقع دیںگے تو مزید مسائل کی دلدل میں اترتے چلے جائیںگے
عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پا س ہے،جہلم ویلی سمیت پورے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے عوام جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں جماعت اسلامی عوام کی امید اور واحد حل ہے
جماعت اسلامی بنوقابل طرز پر آزا دکشمیراور گلگت بلتستان میں ایک لاکھ پچاس ہزار نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کرائے گی اور باعز ت روزگار کے قابل بنائے گی،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے 21ہزار یتیم بچوں کی تعلیم وکفالت کا اہتمام کررہے ہیں
سینکڑوں بیواوں اور غریبوںکی مدد کررہے ہیں تحریک آزادی میں جماعت اسلامی کا کردار پوری قوم کے سامنے ہے ،جماعت اسلامی نے عوام کی فلاح وبہود اور کشمیرکی آزادی میں جو کردار اد اکیا اور کررہی ہے کسی سیاسی جماعت نے نہیں کیا
قومی وسائل جماعت اسلامی کے پاس ہوں تو جماعت اسلامی یہاں کے عوام کی تقدیر بدل دے ،آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنادے،غربت خاتمہ کردے گی رشوت سفارش کے کلچر کوختم دے گی،ظلم کے نظام کو جڑ سے اگھاڑ پھینکے گی
ایسا معاشرہ قائم کر ے گی جو عدل پر مبنی ہوگا ایسا نظام قائم کرے گی جو اللہ نے دیاہے،سودی معاشی نظام ختم کرکے اسلا می معاشی نظام قائم کرے گی نوجوانوں کوبلاسود قرضے دے گی تاکہ وہ زندگی کی شاہراہ پر چل سکیں،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس کشمیرکی آزادی کو روڈ میپ موجود ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے ایجنڈا موجود ہے۔