چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرنےموسم بہارشجرکاری کاافتتاح کردیا

چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرنےموسم بہارشجرکاری کاافتتاح کردیا

میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز)چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے،سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم،جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان کے ہمراہ سپریم کورٹ کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے لئے مختص اراضی پر سال نو موسم بہار شجر کاری کا افتتاح کیا جہاں انہوں نے الگ الگ پودا جات لگائے۔

بعد ازاں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ہمراہ ججز صاحبان سپریم کورٹ میرپور کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کی سائٹ اور محکمہ تعمیرات عامہ بلڈنگ ڈویژن میرپور کی طرف سے نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے لئے شروع کیے جانے والے کام کے آغاز کا بھی جائزہ لیا۔

محکمہ تعمیرات عامہ بلڈنگ ڈویژن کے افسران نے باقاعدہ مشین لگا کر زمین کو ہموار کرنے کا آغاز کیا جس کا چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر اور ججز صاحبان نے مشاہدہ کیا اس موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران نے بتایا کہ رمضان میں سپریم کورٹ میرپور کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کی جگہ کو ہموار کرلیا جائے گا اور عید تک نئی بلڈنگ کا فاؤنڈیشن مکمل ہو جائے گا۔
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپور کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت سپریم کورٹ کے شایان شان اور اسٹیٹ آف آرٹ بنائی جائے اس کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔

اس موقع پرایڈووکیٹ جنرل شیخ مسعود اقبال، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ،سپریم کورٹ وہائی کورٹ بار کے عہدیداران،سینئر وکلاء ، ناظم جنگلاث راجہ زاہد حسین خان،ناظم جنگلات راجہ جہانزیب خضر،ایس ای بلڈنگ طاہر محمود بٹ،ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب،ڈی ایف او راجہ عمران شفیع،ڈی ایف او راجہ اکرم سبحانی خان اور کشمیر پریس کلب کے عہدیداران و اراکین بھی موجود تھے۔

تقریب میں ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ افتخار شوکت نے قومی شجر کاری مہم کی کامیابی اور سپریم کورٹ کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کی جلد تکمیل کے لئے دعا کی۔

چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرچیف جسٹس آزادجموں وکشمیرنےموسم بہارشجرکاری کاافتتاح کردیاسپریم کورٹ کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ