قیوم نیازی نے امجد جلیل کو پی ٹی آئی کشمیر کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کردیا
سردار امجد جلیل ایک متحرک سیاسی کارکن ہیں ، راولا کوٹ میں پارٹی کے ہونیوالے جلسوں میں بھرپور کردار ادا کیا
عمران خان سے محبت اورمحنتی کارکن ہونےکے ناطےان کو پارٹی عہدہ دیکر قیوم نیازی نے احسن اقدام اٹھایا
اسلام آباد(وقائع نگار) صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن و سابق چیئر مین انوسیمنٹ بورڈ سردار امجد جلیل کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کا مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری آزاد کشمیر اور رکن گورننگ باڈی نامزد کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، یاد رہے کہ سردار امجد جلیل 2020 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اس وقت کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے رہاڑہ جلسہ عام میں انہیں پی ٹی آئی میں شامل کیا تھا، سردار امجد جلیل نے بطور چیئر مین بورڈ آف انوسیمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور دفتر میں آویزاں بانی پی ٹی آئی کی تصویر کیساتھ الوداع ہوئے ، سردار امجد جلیل ایک متحرک سیاسی کارکن ہیں اس سے قبل راولا کوٹ میں پارٹی کے ہونیوالے جلسوں میں بھرپور کردار ادا کیا ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ محبت اور پارٹی کارکن ہونے کے ناطے ان کو پارٹی عہدہ دیکر پارٹی صدر اور پی ٹی آئی کی قیادت نے احسن اقدام اٹھایا