نیلم، ٹیوٹاجیپ گہری کھائی میں جاگری،14 افرادجاں بحق
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) وادی نیلم سے مظفرآباد آتے ہوئے ٹیوٹا جیپ جس میں گاوں لوات بالا کے 15 افراد سوار تھے۔ شاہراہ نیلم پر دیولیاں تحصیل نصیرآباد ضلع مظفرآباد کے مقام پر گہری کھائی میں چار سو فٹ نیچے دریائے نیلم کے کنارے جاگری جس میں 14 افراد موقع پر جان بحق ہوگے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگی مقامی افراد سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچے اس کے بعد ریسکیو اور قریبی تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر لوگوں کے ساتھ ملکر نعشوں کو نکال کر سڑک تک لایا بدقسمت جیپ میں ایک ہی گاوں کے ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے جو مظفرآباد آرہے تھے جان بحق ہونے والوں میں چھ بچے شامل ہیں جان بحق ہونے والوں میں محمد اشرف ولد اکبرجلال غلام یاسین ولد محمد یونس محمد رفیق بٹ ولد عبدالروٴف ماجد خان ولد غلام سرور طارق ولد غلام ربانی سلمیٰ دختر عبدالروٴف ریشم جان بیوہ غلام سرور ذردانہ بی بی عبدالطیف تنذیل بٹ ولدفاروق بٹ رفیق بٹولد فاروق بٹ سیلم بٹ ولد عبدالروف صائمہ بی بی زرجہ فاروق بٹ عشرت بی بی دختر فاروق بٹ زینت بیبی دختر عبداللطیف زخمیوں میں ایک عورت الفت بی بی زرجہ محمد پرویز ساکنہ دیولیاں جو جائے حادثہ پر گھاس کاٹ رہی تھی حادثہ والی گاڑی کی ذد میں آگی ایک بچہ بھی زخمیوں میں شامل ہے جان بحق ہونے والوں کی میتیں آبائی گاوں لوات بالا ضلع نیلم پہنچادی گی ہیں وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے دیولیاں لیسوابائی پاس ٹریفک حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنرمظفرآباد سے 12 گھنٹوں میں حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ضلعی انتظامیہ کو جاں بحق افراد کی میتیں انکے آبائی علاقوں پہنچانے کی ہدایت کرتے ہو ئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون یقینی بنائے اور زخمیوں کو بھی ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے آزادکشمیر میں حادثات کی روک تھام کیلئے آج شام میٹنگ طلب کر لی۔ حادثات کی روک تھام بارے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کیساتھ شام چار بجے میٹنگ ہوگی۔