پولیس ناڑ کی راجدہانی کے مقام پر کامیاب کارروائی

پولیس ناڑ کی راجدہانی کے مقام پر کامیاب کارروائی

(جرائی+راجدہانی+ناڑ (نمائندگان کشمیر ایکسپریس)تھانہ پولیس ناڑ کی راجدہانی کے مقام پر بڑی کامیاب کاروائی، 210 بوتل شراب، ایک بندوق 12بور ،2گیس گن،3 عدد گرنیڈ زندہ ،گرنیڈ پن 4 عدد شیل کے خول برآمد۔کاروائی محمد یاسین ولد نور علی قوم راجپوت سکنہ بھمبر حال راجدہانی کے گھر کی گئی

جس میں محمد عنصر عرف باشی ولد محمد افسر قوم راجپوت سکنہ کالاڈب حال راجدہانی،عدنان عرف دانی اور فیضان پسران خیرات سکنہ راجدہانی گرفتار کیے گے۔پولیس کاروائی ڈی آئی جی میرپور ڈویژن ڈاکٹر لیاقت علی کے ویژن کے مطابق ایس پی کوٹلی عدیل لنگڑیال اور ڈی ایس پی محمد شہزاد چوہدری کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ناڑ نعمان فاضل نے ہمراہ سب انسپکٹر محمد نوید صدیق،سب انسپکٹر شبیر حسین شاہ،تفتیشی افسران جاوید اختر چوہدری،محمد رشید،محمد ذوالفقار،ڈی ایف سی محمد فاروق اور دیگر نے کامیاب کاروائی کی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تحت ضابطہ مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔عوامی حلقوں نے پولیس کی کاروائی کو سراہا ہے،عوام حلقوں نے ڈی ایس پی محمد شہزاد چوہدری کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے۔

اور توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی بحثیت ڈی ایس پی انٹری دھماکہ خیز رہے گی اور معاشرے سے منشیات اور جرائم کا قلاقمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

پولیس ناڑ کی راجدہانی کے مقام پر کامیاب کارروائی
Comments (0)
Add Comment