فیصل راٹھورکی نیلم حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کی ہدایت

فیصل راٹھورکی نیلم حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کی ہدایت
مظفرآباد( وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس انکی وزارت میں منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں راجہ وحید اختر ،شوکت راٹھور ،راجہ فہد جمیل ،مقدس اقبال خواجہ ،بلاول منیر ،عظیم راٹھور سمیت عہدیداروں کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر سابق صدر وزیراعظم سردار محمد عبد القیوم خان ، وزیر موصوف کی چچی ،نوسیری خوفناک ٹریفک حادثے میں درجن سے زائد مرد و خواتین کی ہلاکتوں اور دہشت گرد سے مقابلے میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے سپوتوں کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے شھداء قومی ہیروز اور رول ماڈل ہیں قوم انکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو ہر قسم کی دہشت اور وحشت کے خلاف ہے ہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر قومی سلامتی کے اداروں کی شاندار پالیسیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے سابق صدر وزیراعظم سردار محمد عبد القیوم خان کی برسی پر انکی لازوال جدوجھد کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کے دلیر نڈر اور بے باک رہنما تھے مرحوم رہنما میرے والد محترم راجہ ممتاز حسین راٹھور سے بہت عقیدت رکھتے تھے انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا انھوں نے نوسیری ٹریفک حادثہ میں وادئ نیلم لوات سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین بچوں کی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی جبکہ فیصل راٹھور نے انتظامیہ کو ٹریفک حادثہ میں وفات پانے والوں کے ورثاء کو فوری معاوضہ کی ادائیگی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کر کے آئے روز کے حادثات کے سدباب کی ہدایت کی

فیصل راٹھورلواحقین کو معاوضہمعاوضہ دینے کی ہدایتنیلم حادثے