پروفیسر خورشید احمد ایک بلند پایہ شخصیت تھے،۔ڈاکٹر حمیرا طارق سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)پروفیسر خورشید احمد ایک بلند پایہ شخصیت تھے۔محبت،عاجزی و انکساری ان کی شخصیت کا خاصہ تھی۔ڈاکٹر حمیرا طارق سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کا نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر خورشید کے لئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب
پروفیسر خورشید بہترین ماہر معاشیات تھے۔انہوں نے اسلامی بنکاری کا آغاز کیا۔ان کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان
اسلام آباد۔۔پروفیسر خورشید احمد ایک بلند پایہ علمی شخصیت تھے ان کے بارے میں کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔
انہوں نے بہترین ادارے قائم کیے ،کتابیں لکھیں،افراد تیار کیے۔ان کا کام قیمتی اثاثہ ہے جو ہمیں اپنی اگلی نسلوں میں منتقل کرنا ہے۔یہ بات سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس بیاد پروفیسر خورشید احمد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پروفیسر صاحب نے اسلام اور پاکستان کے لئے بہت اخلاص سے کام کئے۔وہ بہترین ماہر معیشت تھے بین الاقوامی امور کے بھی ماہر تھے۔کشمیر کے لئے درد دل کے ساتھ کام کیا۔رسالہ ترجمان القرآن کے لئے لکھے گئے ان کے اشارات مشعل راہ ہیں اب ہمیں اپنے جوانوں کو لیڈر شپ کے لیے تیار کرنا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد نے قابل رشک زندگی گزاری انہوں نے قاضی حسین احمد مرحوم کے ساتھ اسلام اور امت مسلمہ کے لئے بہت کام کیا۔آئ پی ایس کا ادارہ جو علمی و تحقیقاتی ادارہ ہے ۔ان کے مشن کو آگے بڑھائے گا۔
ان کا انتقال صرف پاکستان کا نہیں بلکہ امت کا نقصان ہے۔اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹریز عائیشہ سید ،ثمینہ سعید، کے علاوہ زبیدہ خاتون، شگفتہ عمر،بلقیس سیف،سکینہ شاہد اور مسز انیسہ احمد نے بھی تاثرات بیان کیے۔