کشمیر ایکسپریس کی 23ویں سالگرہ ،پرتپاک ستقبال،چوہدری محمد ریاض نے کیک کاٹا
اسلام آباد (رازق بھٹی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق مشیر وزیراعظم چوہدری محمد ریا ض کی کشمیر ایکسپریس کی 23ویں سالگرہ کے موقع پر کشمیر ایکسپریس آفس آمد ،چیف ایڈیٹر زاہد تبسم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پر تپا ک استقبال کیا ۔
چوہدری محمد ریاض کی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت چیف ایڈیٹر اور دیگر سیاسی کارکنان کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کا ٹا اور اخبار کی کامیابی پر چیف ایڈیٹر اور ان کی پو ری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کشمیر ایکسپریس آزاد کشمیر سے شائع ہو نےو الا اولین اخبار ہے جس نے ہمیشہ تحریک آزدی کشمیر اور عوامی مسائل کو اجاگر کر نے میں اہم کر دار اد ا کیا،
مسائل اور وسائل کی اس طویل جدوجہد میں اخبار کے 23سال مکمل ہو نے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گواہ ہیں اس ادارے کو اللہ تعالی دن دگنی رات چگنی تر قی عطا کریں۔
اس موقع پر وزیر حکومت آزاد کشمیر میاں عبدالوحید، سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد کشمیر شائین کوثر ڈار، سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر سردار امجد یوسف، حق نواز گھمن، معاون خصوصی اسپیکر آزاد کشمیر سید عزادار حسین کاظمی، سیکرٹری مالیات پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سید تصدق گردیزی، ایڈیشنل سیکرٹری مالیات چوہدری ربنواز طاہر، امیدوار اسمبلی آزاد کشمیر راشد اسلام بٹ،
ڈپٹی سیکرٹری مالیات سردار ڈاکٹر عمر عزیز، صدر سوشل میڈیا ونگ آزاد کشمیر صاحبزادہ ذولفقار علی، چیرمین اسٹڈی سرکل آزاد کشمیر سردار شکورصدیق ، ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلزپارٹی آزاد کشمیر شفیق بزمی، سیکرٹری جنرل پیپلز لیبر ونگ آزاد کشمیر سردار آفاق، سینئر نائب صدر سوشل میڈیا ونگ نصیر شاکر، عابد چوہدری، رہنما ظاہر لطیف سلہریا ، راجہ قادر زمان، چوہدری ظفر سعید اور دیگر کثیر تعداد میں کارکنان موجود ہیں۔
آخر میں چیف ایڈیٹر زاہد تبسم نے سنیئر رہنما پا کستان پیپلز پا رٹی چوہدری محمد ریاض کو کشمیر ایکسپریس اور کشمیر ایکسپریس ڈیجیٹل کے بارے میں بر یفنگ دی اور انہیں مختلف شعبوں کا دورہ بھی کروایا گیا ۔