یوتھ فٹبال کلب میرپورکے زیراہتمام آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ

یوتھ فٹبال کلب میرپور کے زیر اہتمام آل پاکستان اختر علی صدیق و چوہدری محمد ریاض میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز)یوتھ فٹبال کلب میرپور کے زیر اہتمام آل پاکستان اختر علی صدیق اور چوہدری محمد ریاض میموریل فٹبال ٹورنامنٹ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے گراؤنڈ میں انعقاد ہوا جس میں آزاد کشمیر اور پاکستان کی ڈسٹرکٹ لیول کی 16 ٹیموں نے شرکت کی۔

پہلا میچ ضلع کوٹلی اور الزکی فٹبال کلب گجرات کے درمیان میچ کھیلا گیاجو گجرات نے ایک کے مقابلہ دو گول سے جیت لیا۔آزاد کشمیر کے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے فٹبال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا

قبل ازیں وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک،سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ انعام اللہ خان کے ہمراہ جب گراؤنڈ میں پہنچے تو یوتھ کلب کے منیجر اجمل محمود سمیت ٹورنامنٹ انتظامیہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گیئں،انہیں ہار پہنائے گے۔

وزیر حکومت نے گراؤنڈ میں جاکر کھلاڑیوں سے ملاقات کی دونوں ٹیموں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائے۔بعد ازاں انہوں نے فٹبال کو کک لگا کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ نے گورنمنٹ کالج میرپور کے گراؤنڈ کے چاروں اطراف مختلف بینر لگا کر خوبصورتی سے سجایا ہوا تھا جبکہ مختلف سٹال بھی لگائے گے تھے۔افتتاحی میچ دیکھنے کے لئے فٹبال کے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ یوتھ فٹبال کلب نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو اکٹھا کر کے جو مقابلے منعقد کیے ہیں ان سے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل ہمارا روشن مستقبل ہے حکومت آزاد کشمیر جہاں آزاد کشمیر میں معیار تعلیم کی بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہے وہاں نوجوان نسل کی ذہینی و جسمانی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے کھیلوں کو فروغ دیے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر بھر کے کالجز کے گراؤنڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کو مختلف کھیل کھیلنے کے مواقع مل سکیں۔

یوتھ فٹبال کلب میرپورکے زیراہتمام آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ