سدھنوتی،نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء اور اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم
پلندری(کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سید ممتاز کاظمی نے ضلع بھر میں نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات اور بہترین نتائج دینے والے اساتذہ کرام میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس پروقار تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ وحید عالم بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید ممتاز کاظمی نے کہا کہ: “تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے۔ جو طلباء محنت سے آگے بڑھ رہے ہیں، وہ قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اسی طرح بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں جو نسل نو کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
اس موقع پر شرکاء نے طلباء و اساتذہ کی پذیرائی کو سراہا اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔