عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،عبدالقیوم نیازی
اسلام آباد ( وقائع نگار) صدر تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر و سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اسلام آباد میں قائم پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر کے دفتر میں ملاقات کی۔
حلیم عادل شیخ نے سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر میں “سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کرو” مہم شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لئے بھرپور جدوجھد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
سردار عبدالقیوم نیازی نے حلیم عادل شیخ کو مشکل ترین وقت میں عمران خان اور پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے پر سلام پیش کیا اور کہا کہ عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر ہیں ۔
ان کے ساتھ سیاسی انتقام کی تمام حدیں پار کر دی گئیں ۔ دنیا بھر میں مقیم کشمیری عمران خان کے ساتھ جیل میں روا رکھے جانے والے سلوک پر دکھی ہیں ۔
عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان میں معاشی و سیاسی استحکام عمران خان سمیت تمام بے گناہ قیدیوں کی رہائی سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی پوری قوم کی امیدوں کا محور ہیں ۔ ملکی مسائل عمران خان ہی کر سکتے ہیں ۔ فروری 2024 کے انتخابات میں عوام نے جو مینڈیٹ عمران خان کو دیا تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی۔
پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا ۔ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے اور پی ٹی آئی کا مینڈیٹ انہیں واپس کیا جائے۔
عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی تک ہماری جدوجہدجاری رہے گی۔ اگر ہمیں عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو پوری قوم کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔
عمران خان عالم اسلام کے عظیم لیڈر ہیں ان ہیں بنا کسی قصور کے پابند سلاسل کا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے کی وجہ سے معیشت ت بناہ ہورہی ہے، عمران خان کی رہائی کے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا ہے۔