جماعت اسلامی نے ہمیشہ مزدوروں کےحقوق کیلئےآواز بلند کی،قدسیہ

جماعت اسلامی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کیلئے مؤثر آواز بلند کی،قدسیہ ناموس

اسلام آباد ( کشمیر ایکسپریس نیوز)کسی بھی قوم کی ترقی، معیشت کے استحکام اور معاشرتی خوشحالی کا دار و مدار اس کے محنت کش طبقے پر ہوتا ہے، جو دن رات محنت کرکے زندگی کے ہر شعبے کو رواں دواں رکھتے ہیں۔” ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کی ناظمہ قدسیہ ناموس نے یکم مئی *یومِ مزدور* کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ مزدوروں، کسانوں اور محنت کش طبقات کے حقوق کے لیے مؤثر آواز بلند کی ہے۔ ہمارا دین محنت کو عظمت کا درجہ دیتا ہے اور ایک ایسا نظام دیتا ہے جو ظلم و استحصال کے خاتمے کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

قدسیہ ناموس نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یہ عہد یاد دلاتا ہے کہ ہم اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے جو ایک منصفانہ معاشی نظام کے قیام کے لیے ہے، جہاں ہر فرد کو اس کی محنت کا پورا حق ملے، اور مزدور طبقہ معاشی اور سماجی تحفظ سے بہرہ مند ہو۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مزدوروں کے لیے محض نمائشی بیانات کی بجائے عملی اقدامات کرے، کم از کم اجرت میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے، اور سوشل سیکیورٹی جیسے اداروں کو فعال اور بااختیار بنایا جائے۔

انہوں نے خواتین محنت کشوں کے مسائل پر بھی زور دیا اور کہا کہ گھریلو، زرعی اور صنعتی شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو بھی مکمل قانونی تحفظ، اجرت اور عزت دی جائے۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے اپنی پرامن اور نظریاتی جدوجہد جاری رکھے گی، جہاں مزدور، کسان، عورت اور ہر فرد کو عزت و انصاف میسر ہو#

جماعت اسلامی نے ہمیشہ مزدوروں کےحقوق کیلئےآواز بلند کیقدسیہیوم مزدور
Comments (0)
Add Comment