دیولیاں،جیپ حادثے میں جاں بحق 14 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
نیلم(کشمیر ایکسپریس نیوز)دیولیاں لیسوا بائی پاس جیپ حادثے میں جاں بحق 14 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ، وزیر قانون، انصاف وپارلیمانی امور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ،
ضلعی انتظامیہ، نیلم بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی، سول سوسائٹی اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے 02 افراد کی نماز جناز لوات بیلہ میں 08 افراد کی نماز جنازہ لوات بیاڑی میں پڑھائی۔
مقامی خطیب نے 04 افراد کی نماز جنازہ لوات بڑی سیری میں پڑھائی۔ حادثے میں جاں بحق 02 افراد غلام یاسین ولد محمد یونس اور محمد اشرف ولد اکبر جلال کی لوات بیلہ میں
جبکہ 08 افرادمحمد فرید بٹ ولد عبد الروف، تنزیل بٹ ولد فاروق بٹ، رفیق بٹ ولد فاروق بٹ، سلیم بٹ ولد عبد الروف، سلمی دخترعبدالروف، صائمہ بی بی زوجہ عارف بٹ، عشرت دختر فاروق بٹ کی لوات بیاڑی میں اور
ماجد خان ولد سرور خان، ریشم جان بیوہ غلام سرور، زردانہ بی بی زوجہ عبد اللطیف اور زینت دختر عبد اللطیف کی لوات بڑی سیری میں تدفین کر دی گئی۔ آخر میں مرحومین کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں
دیولیاں،جیپ حادثے میں جاں بحق 14 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی