بھارت کا پاکستان پر میزائل حملہ، 2 شہری شہید، 12 زخمی

بھارت کا پاکستان پر میزائل حملہ، 2 شہری شہید، 12 زخمی ،ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد،بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 5 مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے، جن میں سویلین آبادی اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔

جی

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی میزائل حملے کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں کیے گئے۔ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جہاں عبادت گزاروں پر میزائل داغا گیا۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کوٹلی میں 2 شہری شہید جبکہ احمد پور میں 12 افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے بھارت کے حملے کو “شرمناک” اور “بزدلانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نقصان کا تخمینہ لگا رہا ہے اور وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں سویلینز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں ایک بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہوئے۔ پاکستانی فضائیہ اور فوج کی جوابی کارروائی جاری ہے۔

 

ادھر بھارتی وزارت دفاع نے بھی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں 9 مقامات پر کارروائی کی گئی ہے۔

 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے حملے کے بعد ملک بھر کی فضائی حدود 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی ہے اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

 

12 زخمی2 شہری شہیدبھارت کا پاکستان پر میزائل حملہڈی جی آئی ایس پی آر
Comments (0)
Add Comment