فاروڈ کہوٹہ،عمرشہید دوسراوالی بال ٹورنامنٹ، بساں کی ٹیم نے میدان مار لیا
فاروڈ کہوٹہ (کشمیر ایکسپریس نیوز) ممتاز آباد یونین کونسل بدہال عمرشہید دوسرا والی بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب ضلع بھر سے ہر تمام سیاسی جماعتوں ساتھی برادری تاجران اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی
جبکہ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 13 ٹیموں نے شمولیت اختیار کی جس میں سے بساں کی دونوں ٹیمیں پہلے اور دوسرے نمبر پہ رہیں مقررین نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور
مقررین نے کہا کہ ہم معصوم شہیدوں کی یاد میں تقریبات اس لیے منعقد کرتے ہیں کہ ان کہ ان کے چھوڑے ہوئے مشن کی تکمیل اور ان کی روح سے عہد کیا جائے کہ یہ شمع جلائے رکھیں گے
مقررین نے عمر شہید کے والد کو مبارکباد دی کہ انہوں نے حوصلہ اور ہمت کے ساتھ صبر اور برداشت کرتے ہوئے قانون کا راستہ اپنایا اور اج قاتل سلاخوں کے پیچھے
اس موقع پہ مقررین راجہ مسعود ممتاز راٹھور ذوالفقار راٹھور خواجہ امیر الدین حیات راٹھور جاوید سرور راٹھور ماجد گیلانی ایاز راٹھور ولایت راٹھور جب کہ عمر شہید کے والد راجہ مختار راٹھور نے آخر میں تمام ٹیموں کو اور ضلع بھر سے ائے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پہ ٹیموں کو انعامات بھی تقسیم کیے گئے
فاروڈ کہوٹہ،عمرشہید دوسراوالی بال ٹورنامنٹ، بساں کی ٹیم نے میدان مار لیا