نورخان ایئربیس پربھارتی حملے کی کوشش ناکام ،سکیورٹی ذرائع

نورخان ایئربیس پربھارتی حملے کی کوشش ناکام ،سکیورٹی ذرائع

راولپنڈی : سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ کے قریب حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاکستانی دفاعی نظام کی بروقت کارروائی کے باعث دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔اور نورخان ایئربیس کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ حملے کی نوعیت اور مزید تفصیلات فی الوقت سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جاری نہیں کی گئیں۔

 

نورخان ایئربیس جو کہ پاکستان کا ایک اہم عسکری اور دفاعی مرکز ہے، دشمن کے مسلسل نشانے پر رہا ہے۔ تاہم پاکستان کی فضائی و زمینی دفاعی صلاحیتیں ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور مستعد ہیں۔

 

حکام کے مطابق کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے افواجِ پاکستان مکمل طور پر تیار ہیں۔ حملے کی کوشش ناکام بننے کے بعد علاقے کی فضائی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

بھارتی نورخان ایئربیس پرحملے کی کوشش ناکامسکیورٹی ذرائع
Comments (0)
Add Comment