بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری،ایک یونٹ 48.84روپےتک پہنچ گیا
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز )حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن پاور ڈویژن نے جاری کیا۔ گھریلوصارفین کے لیےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ ماہانہ200 یونٹ تک والےگھریلو صارفین کو صرف 3 ماہ کے لیے اس اضافے سےمستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھادیا گیا جس کے نتیجے میں فی یونٹ بنیادی ٹیرف48روپے84پیسے تک پہنچ گیاماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپے ہوگیا۔ 301 سے400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے39.15روپے ہوگیا۔401 سے500 یونٹ کا ٹیرف6.12روپےاضافے سے41.36روپے اور 501 سے600یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے42.78روپے جبکہ 601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے ہوگیا۔
بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری،ایک یونٹ 48.84روپےتک پہنچ گیا
یہ بھی پڑھیں
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی وفاقی کابینہ نے مختلف کیٹیگریز کے لیے سرکولیشن سمری پر بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے کی منظوری دی تھی، بجلی کے فکسڈ چارجز بڑھانے کی منظوری دی۔
ذرائع نے کہا تھا کہ کمرشل صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ منظور کیا گیا جس کے بعد کمرشل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوجائیں گے۔
صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ کیا گیا جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوجائیں گے۔
اسی طرح زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافہ منظور کیا گیا اور یہ 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہوجائیں گے۔