ہم ہیں پاکستان،راولاکوٹ جلسہ 14اگست کوہوگا،تنویر الیاس

ہم ہیں پاکستان،راولاکوٹ جلسہ 14اگست کوہوگا،تنویر الیاس
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز )صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت ” ہم ہیں پاکستان” جلسہ کے حوالہ سے اہم مشاورتی اجلاس ، ایام عاشورہ محرم الحرام کے احترام میں 19 جولائی کو راولاکوٹ میں منعقد ہونے والے ‘ہم ہیں پاکستان جلسہ کی شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے، شرکائے اجلاس نے قائد کشمیر سابق وزیراعظم کو 14 اگست کے اس تاریخی دن پر مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کا مکمل اختیار بھی دے دیا، اب شہیدوں، مجاہدوں اور غازیوں کی سرزمین راولاکوٹ میں یہ جلسہ 14 اگست کو منعقد کیا جائے گا جس کے اثرات بھارتی مقبوضہ کشمیر سے لیکر پوری دنیا پر پڑیں گے،اس موقع پر سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ 14 اگست کو پونچھ کے ہیڈکوارٹر جو خطہ غازیوں، مجاہدوں، غیرت مندوں ،شہداء کے وارثوں کا ہے انکی دھرتی راولاکوٹ میں ایسا عظیم الشان، فقید المثال ، تاریخ ساز جلسہ ہو گا جو تاریخ رقم کرے گا۔ آزاد کشمیر کی 76 سالہ تاریخ میں ماضی میں نہ کسی نے ایسا جلسہ دیکھا ہو گا اور نہ کیا ہو گا۔ ہمارا نعرہ “ہم پاکستان ہیں ” کل بھی تھا اور آج بھی ہے۔ ہم پاکستان ہیں اور رہیں گے اور جو آزاد ہوگا وہ بھی پاکستان کا حصہ ہو گا،ہم نے گا، گی ، گے سے اپنے آپ کو آگے بڑھایا ہے، عوام 14اگست کے تاریخی جلسے “ہم ہیں پاکستان” میں بھرپور شرکت کریں،19 جولائی 2023ء کو یوم قرارداد الحاق پاکستان کے موقع پر ہم نے صابر شہید اسٹیڈیم راولاکوٹ کے عظیم الشان اجتماع میں نئے سلوگن “ہم ہیں پاکستان” کی تاریخی قرارداد پیش کی، 19 جولائی 1947ء کو غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان رحمہ اللہ علیہ کی سربراہی میں انکے گھر قرار داد منظور کی گئی کہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، 19 جولائی 2023ء کو ہم نے راولاکوٹ کے مقام پر یہ کہا تھا کہ جو کشمیر کا حصہ آزاد ہوا جو آزاد کشمیر کہلایا، یہ ریاست ہے یہ ریاست پاکستان میں 26 کروڑ جو ہماری عوام ہے ان کے دلوں میں بستی ہے اور یہ پاکستان ہے اور ہم نے یہ کہا کہ گے، گا ، گی سے بڑھ کے “ہم ہیں پاکستان” پر ہم یقین رکھتے ہیں اور اسی کو مانتے ہیں جو آزاد ہوا وہ پاکستان ہے اور جو آزاد ہوگا وہ بنے گا پاکستان کا حصہ، جو ٹیریٹری آزاد ہو چکی ہے وہ پاکستان کا حصہ اور پاکستان کی ریاست ہے ہم اسی کو مانتے ہیں اسی کو جانتے ہیں اور اسی کو ہی سمجھتے ہیں، کشمیریوں کی منزل صرف اور صرف پاکستان ہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ جلسہ میں کئی ایسی باتیں اور کئی سیاسی اچھی خبریں بھی مل سکتی ہیں، آپ نے اس جلسے کے ساتھ جڑے رہنا ہے ، بھرپور شرکت کرنی ہے، ہم نے پہلے بھی گزارش کی ہے کہ یہ جلسہ عظیم الشان جلسہ ہوگا آپ نے میں نے اس میں شرکت کر کے اپنی قومی اور ملی بیداری کا ثبوت بھی دینا ہے اور ایل او سی کے اس پار جو کشمیری قربانی دے رہے ہیں ایل او سی کے اس پار جو ہماری ماں بہن بیٹی ہمارے بزرگ اور نوجوان جو قربانی دے رہے ہیں ان کو بھی یہ یقین دلانا ہے کہ ہم سوئے نہیں ہم جا گ رہیں ہیں جب تک ایک بھی کشمیری ایک بھی پاکستانی زندہ ہے وہ کشمیر کی ازادی تک چین سے نہیں بیٹھے گا ہم اس وقت جدوجہد اپنی جاری رکھیں گے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا، کشمیری آر پار اس نظریے کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے ۔پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام بھارت کے قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم کا مہینہ شہدائے کربلاؓ کی شہادتِ عظمیٰ کی وہ داستان لیے ہوئے ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گابنیادی طور پر محرم الحرام اور عاشورہ کا دن ایسا دن ہے کہ جب ال رسول نے اسلام کی غیرت اور حمیت کے لیے قربانی دی مشاورتی اجلاس میں مشیر حکومت سردار احمد صغیر ، سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین ، سابق معاون خصوصی برائے ہیلتھ ڈاکٹر سردار محمود، سابق پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید ، ڈسٹرکٹ کونسلر مرزا وحید بیگ ، سردار افتخار ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر ، میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ قمر الزمان ، سابق سٹاف آفیسر صدام نسیم ، فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا سید ارشد گردیزی ، ترجمان آئی پی پی سردار مشعل یونس ، سابق پی آر او سردار عمران یاسین ، سید صداقت سبزواری ، سردار وسیم رشید ، سردار عاصم حمید ، سردار ارشاد بیگ ، سید انعام گیلانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

14اگستتنویر الیاسراولاکوٹ جلسہ 14اگستہم ہیں پاکستان