وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا اٹک میں شاندار استقبال

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا اٹک میں شاندار استقبال، عوامی جلسہ میں قوم سے خطاب، پاک فوج کو خراج تحسین۔

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اٹک میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے استقبال کے موقع پر شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی عوام، سیاسی رہنما اور ضلعی انتظامیہ کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر محمد حنیف عباسی نے خطاب کرتے ہوئے ملک کی سلامتی، قومی یکجہتی اور ترقیاتی منصوبوں پر زور دیا۔

 

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ اٹک کی عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد اور مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا، اور قید کے باوجود کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ نیب کی طرف سے ان پر لگائے گئے مقدمات کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام مسائل کے باوجود انہوں نے اپنے اصولوں پر قائم رہ کر خدمت کا جذبہ برقرار رکھا ہے۔

 

وزیر ریلوے نے ناموسِ رسالت کے معاملے پر بھی سخت موقف اختیار کیا اور کہا کہ اس مسئلے پر ہمیشہ حق کا دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ انہوں نے حمزہ صفدر کا ذکر کیا جو نیب کے دفتر میں ان کے ساتھ موجود تھے اور ان کے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 

انہوں نے کہا کہ آج ہم فتح کا دن منا رہے ہیں اور یہ دن یومِ تشکر اور فخر کا دن ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم وطن عزیز میں امن اور سلامتی قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہمارے شہداء پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا لیکن ہم نے ان شہداء کا بھرپور جواب دیا۔

 

حنیف عباسی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانی روکنے کی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے پر وزیراعظم نے نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلایا اور واضح کیا کہ اگر بھارت نے پانی بند کیا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے بھارت کے پانچ جنگی جہاز مار گرائے اور دشمن کو اپنی حدوں میں رہنے پر مجبور کیا۔

 

انہوں نے نورخان ائیر بیس پر دشمن کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پوری قوم نے وہاں جا کر اپنے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔ حنیف عباسی نے اپنی پریس کانفرنس کا حوالہ دیا جو اب بھی بھارتی میڈیا چلا رہا ہے، اور کہا کہ ہماری فوج نے دشمن پر میزائلوں کی بارش کی اور ہم نے اپنے شہداء کا بدلہ لیا۔

 

انہوں نے کہا کہ دشمن نے مودی کی شکل میں امریکہ سے مدد طلب کی، مگر پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت بخشی اور دشمن کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ شیر کو شیر ہی لیڈ کرتا ہے اور ہمارے ملک کے کمانڈر جنرل عاصم منیر ہیں۔

 

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بھارت سمجھتا تھا کہ اس کی جارحیت کے بعد دنیا اس کے ساتھ کھڑی ہو جائے گی، مگر چین، ترکی اور ملائشیا سمیت کئی ممالک نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر اس کی سوچ کو غلط ثابت کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے کامیابی حاصل کی اور بھارت کی 22 چوکیوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قوم کا جذبہ ایمان سے آتا ہے اور آج پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اعظم کے عزم پر یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان نئی بلندیوں پر جائے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری بھی آئے گی۔

 

حنیف عباسی نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ریلوے کی بہتری کے لیے حوصلہ دیا۔ پنجاب کی بیٹی نے اپنا حق ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنا رہے ہیں اور جلد راولپنڈی سے لاہور دو گھنٹوں میں پہنچنے کی سہولت فراہم کریں گے۔ آر آئی سی ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات دی جائیں گی۔ عام آدمی کا لاکھوں کا علاج بالکل مفت کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا سندھ اور بلوچستان ہم سے ترقیاتی کاموں میں مقابلہ کرنا چاہ رہے ہیں اس حوالے سے وزیر نے کہا کے یہ مقابلہ بازی خوش آئند ہے۔ اور کہا کہ سرحد کے اندر کرپشن کی کہانیاں عام ہیں، لیکن خدمت کی کوئی حد یا قید نہیں، ہم سب کی خدمت کریں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سرحد میں نہ تعلیم ہے، نہ انصاف، اور جو سڑک بنی وہ بھی کرپشن کی نذر ہو گئی ہے۔ ۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا اٹک میں شاندار استقبال
Comments (0)
Add Comment