آپریشن بنیان مرصوص نے ہجوم کو قوم بنا دیا

یوتھ ہمارے مستقبل کی لیڈرشپ ہے ۔جماعتِ اسلامی ہر شعبہءعمل میں خواتین کو معاونت فراہم کر رہی ہے ۔آپریشن بنیان مرصوص نے ہجوم کو قوم بنا دیا

راولپنڈی (کشمیر ایکسپریس نیوز)ہفتہ 17 مئی کو جے آئی یوتھ راولپنڈی فیمیل ونگ نے یوتھ گالا کا اہتمام کیا۔ یوتھ گالا کا انعقاد سکس روڈ سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع، رائل کیسل مارکی میں ہوا جس میں ضلع بھر سے یوتھ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گالا میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیرہ طارق ،ڈپٹی سیکٹری ثمینہ سعید اورظ صوبائی سیکرٹری ثمینہ احسان نے بھی شرکت کی۔ مشہور سکالر اور موٹیویشنل سپیکر زبیر منصوری بھی تشریف لائے۔

 

یوتھ نے نعت ،خطاطی، تقریر، مہندی اور حجاب سٹائلنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا گالا میں حجاب، لٹریچر ،فلسطینی اسکاف اور اشیائے خوردونوش کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ ڈاکٹر حمیرہ طارق نے یوتھ گالا اور اس کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہا اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

 

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یوتھ ہمارے مستقبل کی لیڈرشپ ہے۔ یہ ہمارے ملک کا سرمایہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین تعلیمی اور تربیتی سہولیات کے فقدان ،ذہنی اور جسمانی تشدد، غیرت کے نام پر قتل، وراثت سے محرومی اور بہت سے مسائل کا شکار ہیں ۔جماعت اسلامی حلقہ خواتین ہر میدان میں ان کے لیے روبہ عمل ہے اور انہیں بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے۔

 

حالاتِ حاضرہ پہ تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے اپریشن بنیان مرصوص میں ہمیں فتح مبین سے نوازا ہے۔ پاک فوج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسلام اور جہاد بنیادی محرکات تھے جنہوں نے ہجوم کو قوم بنا دیا۔ اللہ تعالی ان جذبات کو آگے بڑھائے،آمین#

آپریشن بنیان مرصوص نے ہجوم کو قوم بنا دیایوتھ گالا
Comments (0)
Add Comment