ڈاکٹر عبدالقدیر بے مثال قربانی کااستعارہ ہیں، قدسیہ ناموس

ڈاکٹر عبدالقدیر خان، فخرِ ملت، محافظِ وطن اور بے مثال قربانی کا استعارہ ہیں،* قدسیہ ناموس،ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نوز)یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب وطنِ عزیز نے دشمنوں کے ناپاک عزائم کے سامنے فولادی دیوار بننے کا اعلان کیا۔ اس دن کی اصل روح ہمارے عظیم سائنس دان، محسنِ پاکستان ڈاکٹر

 

عبدالقدیر خان کی بے مثال خدمات سے جڑی ہے۔ان خیالات کا اظہارناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد قدسیہ ناموس نے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک کامیاب ایٹمی تجربے کا دن نہیں، بلکہ اس قوم کے جذبے، خودداری اور خودانحصاری کا دن ہے۔ جماعت اسلامی اس سال یومِ تکبیر کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام کرتی ہیں جنہوں نے اپنی محنت، دیانت اور خلوص سے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر دفاع عطا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان وہ نام ہے جو آنے والی نسلوں کو حب الوطنی، عزم و ہمت اور قربانی کا سبق دیتا رہے گا۔ قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی اور ان کی خدمات کو سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔

حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی جانب سے اس دن کا پیغام یہ ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمیں اسی جذبے اور ولولے کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کیا۔

 

قدسیہ ناموس نے اسلام آباد کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے ہمراہ ایچ ایٹ قبرستان میں دعائیہ تقریب میں شامل ہوں#

* قدسیہ ناموسڈاکٹر عبدالقدیر خانفخرِ ملتمحافظِ وطن اور بے مثال قربانی کا استعارہ ہیںناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد
Comments (0)
Add Comment