سپیکرقانون اسمبلی لطیف اکبرکادورہ متیائی وارڈ،فقید المثال استقبال

سپیکرقانون اسمبلی لطیف اکبرکادورہ متیائی وارڈ،فقید المثال استقبال

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد برادری ازم سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کرنا ہے۔میراحلقہ ہی میری برادری ہے۔ ہمارا مقصد عوام کی فلاح وبہبود اور حلقہ کی تعمیر وترقی ہے ۔عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کررہے ہیں ۔ہمارا ویژن حلقہ کی تعمیروترقی اورعوام کی خوشحالی ہے۔حلقہ کھاوڑہ کومثالی حلقہ بنائیں گے۔ حلقے میں برداری ازم کی بنیاد پر سیاست یا کام نہیں کرتا،عوام کی ضرورت کے مطابق کام کرتا ہوں حلقہ کے اندر 27کلو میٹر سڑک دی ہے وہاں میری برداری کا کوئی گھر نہیں ہے مجھے جب بھی موقع ملا بلا تخصیص لوگوں کے کام کئے ہیں آپ لوگ جس طرح کے فیصلے کریں گے تو مسائل ساری عمر حل نہیں ہوں گے،میری ساری زندگی جنگ رہی ہے کہ عوام آزادانہ طور پر جس کو مرضی ووٹ دیں عوام کو ان کی مرضی کے مطابق ووٹ ڈالنے دیا جائے،مجھے کوئی ووٹ دے یا نہ دے وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائے کیونکہ آپ کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے کسی اور جماعت کے پاس نہیں ہے تفصیلات کے مطابق ممبر ضلع کونسل عظمت حسین اعوان،راجہ نشاد،راجہ شکیل،راجہ محمد آصف خان کی محنت رنگ لے آئی،یونین کونسل ٹھیریاں متھائی ہائی سکول میں پہلی بار پیپلز پارٹی کا پاور شو،درجنوں بزرگ نوجوان پیپلز پارٹی میں شامل،سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کا جگہ جگہ شاندار استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور،چوہدری لطیف اکبر کو جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لے جایا گیا،جلسہ گا پہنچنے پر پرتپاک استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور،کشمیر کا بھٹو،لطیف اکبر کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے،جلسے میں بڑی تعداد میں نوجوانوں بزرگوں کی شرکت،چوہدری لطیف اکبر نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کے گلے میں ہار پہنائے

سپیکرقانون اسمبلی لطیف اکبرکادورہ متیائی وارڈ،فقید المثال استقبال

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان سے کہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی میں نوجوانوں کے لئے بڑی گنجائش ہے وہ برادریوں کے بل بوتے پر نہ آئیں بلکہ اپنی محبت اور قابلیت کے بل بوتے پر آگے آہیں جو محنت کرے گا وہ آگے آئے گا،میں نے آج تک اپنے کسی بھتیجے،بانجے کو ممبر اسمبلی بنانے کی کوشش نہیں کی،ہمیشہ فیصلے وقتِ پر کرنا ہوتے ہیں آپ فیصلے اپنے حق میں کرتے ہیں یا اپنے خلاف،میں دعوے سے کہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی میں جو رہا اس کو کسی جگہ شرمندہ نہیں ہونے دیا،ہماری وجہ سے پیپلز پارٹی سے کوئی نہیں گیا مٹھائی روڈ کا کام 1990میں پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہوا،اپ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے یہ روڈ ابھی تک نامکمل ہے یہ روڈ میں تعمیر کرکے دوں گا،جلسے سے ممبر ضلع کونسل عظمت حسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت میرا مشن ہے یہ مشن جب تک میری جان میں جان ہے جاری رکھوں گا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پیپلز پارٹی آپ کو مایوس نہیں کرے گی آپ کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گے ممبر ضلع کونسل نے کہا کہ دولڑی،اوتڑی، پھاگڑی گراٹ،کھوڑیاں،نلہ،متہائی،بنیاں،ٹھیریاں،چمن کوٹلی نواب خان،غظیم خان،نورگراں،اکھڑیلہ،چوتھلہ،کے عوام کا جلسہ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا جلسہ سے،راجہ عامر سیاب،راجہ حامد جاوید ایڈوکیٹ،راجہ فہد جمیل،راجہ انصر خورشید،ارسلان خورشید،مظہر رزاق خان،سردار لطیف،شفیق انقلابی،راجہ شکیل،راجہ بلال رشید اعوان،سہیل عزیز،خرم بصاب،راجہ ساجد ممبر واڈ کونسلر،راجہ رزاق،راجہ الماس،موعید اعوان، راجہ صادق خان، اور دیگر نے خطاب کیا جلسے کے اختتام پر شہداء جموں،اور تمام وفات پانے والوں کے درجاتِ بلندی کے لئے دعا کی گئی۔
سپیکرقانون اسمبلی لطیف اکبرکادورہ متیائی وارڈ،فقید المثال استقبال

 

 

سپیکرقانون اسمبلی لطیف اکبرفقید المثال استقبالمتیائی وارڈ