نبی کریم ﷺ کی رہنمائی کامیابی کی ضمانت ہے: ڈاکٹرحمیراطارق

نبی کریم ﷺ کی رہنمائی کامیابی کی ضمانت ہے: ڈاکٹرحمیراطارق

اداروں کے ذریعے تعلیم و تدریس کا آغاز صفہ کی درسگاہ سے ہوا اور تاقیامت یہ عمل جاری رہے گا- عفت سجاد

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت اٹھ کہ بزم جہاں کا اور ہی انداز ہے کے عنوان سے اساتذہ کنونشن سے ڈاکٹر حمیرا طارق اور دیگر مقررین کا خطاب

 

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اساتذہ اپنے پیشے کو فریضہ سمجھتے ہوئے مخلص اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں – دل لگا کر تدریس کریں اپنی کارکردگی کو مثالی بنائیں- دیگر اساتذہ اور طلباء و طالبات کے لیے بہترین رول ماڈل بنیں اور نتائج اللہ پر چھوڑ دیں –

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عزم نو اور بنیان مرصوص کے عنوان پر اپنے لیکچر کے دوران کیا –

انہوں نے کہا کہ استاد کلاس روم میں اپنے شاگردوں کے ساتھ براہ راست تربیت کے مشن پر ہوتا ہے ، اللہ کے دین کی دعوت پہنچانے کا اس سے مؤثر ذریعہ اور موقع کوئ نہیں-

انہوں نے کہا کہ اگر ہندو اساتذہ اپنی تدریس اور ذہن سازی کے ذریعے مشرقی پاکستان کو جدا کرنے کی سازش کامیاب بنا سکتے ہیں تو لاکھوں مسلمان اساتذہ اس وطن عزیز کو توانا مضبوط ، اور ترقی یافتہ اسلامی پاکستان بنانے کا مشن کیوں نہیں اپنا سکتے ؟ آپ کے اندر جذبہ اور صلاحیتں بے پناہ ہیں ،صرف عزم اور پلاننگ کی ضرورت ہے-

ڈپٹی سیکرٹری عفت سجاد نے کہا کہ باقاعدہ اداروں کے ذریعے تعلیم و تدریس کا آغاز صفہ کی درسگاہ سے ہوا اور تاقیامت یہ عمل جاری و ساری رہے گا- صفہ کے تیار کردہ اصحاب آج کے اداروں میں طلباء و طالبات کی تربیت کے لیے تا قیامت مشعل راہ ہیں – ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے اساتذہ سے کہا کہ وہ ایسے گروپ جوائن کریں جہاں اساتذہ ، والدین اور بچوں کے تربیتی سیشن ہوتے ہیں ، ہمارے شعبہ اطفال کے پلیٹ فارمز سے والدین ، اساتذہ اور طلباء و طالبات کے لیے تربیتی پروگرامات منعقد کیے جاتے ہیں ان میں شرکت کریں ، ان کے سیکھنے سکھانے کے عمل کا حصہ بنیں – آخر میں میں معزذ اساتذہ کرام پر لگائے جانے والے ظالمانہ پروفیشنل ٹیکس کے حکومتی اقدام کی مذمت بھی کی گئ -#

نبی کریم ﷺ کی رہنمائی کامیابی کی ضمانت ہے: ڈاکٹرحمیراطارق
Comments (0)
Add Comment