ضیاء القمر کااکبر منہاس کرکٹ گراؤنڈ بنی ماہلدرہ پہنچنے پر بھرپور استقبال
باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اکبر منہاس کرکٹ گراؤنڈ بنی ماہلدرہ پہنچنے پر وزیر حکومت سردار ضیاء القمر کا بھرپور استقبال۔سینکڑوں لوگوں کی ایونٹ میں بھرپور شرکت خوبصورت سیاحتی مقام پر خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شریک رہے۔وزیر حکومت سردار ضیاء القمر نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ نوجوانوں کا کھلیوں کے میدان میں اکھٹا ہونا انہیں یکجتی کی طرف لے جاتا ہے علاقائی اور قبیلائی تعصبات جیسی بیماریوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھنے کی کوشش کریں اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں معاشرتی ترقی نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے بغیر ممکن نہیں نوجوان جدید ذرائع سے واقفیت حاصل کریں تاکہ وہ بدلتی دنیا میں اپنا وجود قائم رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہے اس علاقے کے نوجوانوں کا کھیل سے لگاؤ دیکھ کر انتہائی مسرت ہوئی ہے نوجوان کے لیے اکبر منہاس کرکٹ گراؤنڈ کو منی سٹیڈیم میں تبدیل کریں گے اور سڑک کی رسائی کو ممکن بنائیں گے۔وزیر حکومت سردار ضیاء القمر نے کہا کہ آمدہ سال اکبر منہاس کرکٹ سٹیڈیم میں دو روزہ سیاحتی فیسٹیول کا انعقاد اپنی نگرانی میں کرواؤں گا فیسٹیول سے اس علاقے کی سیاحت کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع میسر آئیں گے انہوں اپنے خطاب میں کہا کہ قدرتی ماحول کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے سیاحتی مقامات کو صاف اور محفوظ بنانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے انہوں نے انتظامیہ کمیٹی اور عوام کی طرف سے شاندار استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا راجہ زاہد منہاس سمیت تمام انتظامیہ کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر حکومت سردار ضیاء القمر کو ماہلدرہ پہنچنے پر ریلی کی صورت میں اکبر منہاس کرکٹ گراؤنڈ کے جایا گیا۔عوام نے وزیر حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور بلا تخصیص ترقیاتی منصوبوں کے لیے دی گئی رقم پر وزیر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔