صنم گھرجائے،خاموش رہے،ہائیکورٹ نےجمعرات تک گرفتاری روک دی
صنم جاوید اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت اپنا آرڈر واپس لے لے گی
ورکنگ ڈیز میں ہم اس کیس کا فیصلہ کریں گے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈ یسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے رہا کردیا۔
اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا۔ اسلام آباد کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کیا جائے۔
ہائیکورٹ کی صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دی اور حکم دیا کہ صنم جاوید اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت اپنا آرڈر واپس لے لے گی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل میاں علی اشفاق کو ہدایت کی کہ صنم جاوید گھر جائے اور خاموش رہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ جمعرات تک صنم جاوید اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ جائے، صنم جاوید کو عدالت پیش کیا جانا پولیس کے لیے قابل تعریف ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھاکہ ورکنگ ڈیز میں ہم اس کیس کا فیصلہ کریں گےاسلام آبادہائیکورٹ نے صنم جاوید کےخلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
صنم گھرجائے،خاموش رہے،ہائیکورٹ نےجمعرات تک گرفتاری روک دی