مقبوضہ کشمیر میں انسانیت پھر روند دی گئی: مشعال ملک

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت پھر روند دی گئی: مشعال ملک

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیرپرسن پیس اینڈ کلچرل آرگناٸزیشن مشعال ملک نے کہا ہے کہ انسانیت ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر روند دی گئی۔

جموں پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا، نہ کوئی عدالت، نہ کوئی ثبوت مگر سزا ایسی دی گئی کہ انسانیت شرما گئی۔

نوجوان کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر اُسے سڑکوں پر ذلیل کیا گیا۔یہ صرف ایک نوجوان کی تذلیل نہیں یہ پوری کشمیری قوم کی بے عزتی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ یہ انصاف نہیں، بلکہ کھلی انتقامی کاروائی ہے۔ سوال اب یہ ہے کہ عالمی برادری کب جاگے گی؟ کب انصاف بولے گا؟

مشعال ملکمقبوضہ کشمیر میں انسانیت پھر روند دی گئی: مشعال ملک