تکمیل پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،وزیر اطلاعات

تکمیل پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،وزیر اطلاعات
مظفر آباد ( وقائع نگار)وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہاہے کہ 19 جولائی کی قرارداد الحاق پاکستان کشمیر یوں کی پاکستان سے ملی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

قرارداد الحاق پاکستان کشمیریوں کا اجتماعی فیصلہ تھا۔ یہ دن تاریخ کشمیر میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اکتوبر 1947 میں بھارتی افواج کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر فوجی قبضہ تاریخی ناانصافی تھی۔

شہد اکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ تکمیل پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

یوم الحاق پاکستان کے موقع پر ہر کشمیری کے ساتھ ہر پاکستانی بھی یہ عزم کرتاہے کہ کشمیر کی مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے اپنے خصوصی بیان میں کہاہے کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے۔

آزادکشمیر و مقبوضہ جموں وکشمیر مٰیں بسنے والے مسلمانان مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ دلی وابستگی رکھتے ہیں۔ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔

پاکستان ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کی پشت پر ڈٹا رہا اور کشمیریوں کا مقدمہ دنیا بھرمیں احسن انداز میں لڑا ہے۔

انھوں نے کہاکہ 24اکتوبر 1947ء کوغازی ملت آزادجموں وکشمیر و بانی صدرریاست آزادجموں وکشمیر سردار ابراہیم خان کی قیادت میں کشمیری قوم کے نمائندوں نے فیصلہ سنا دیا تھا کہ

کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے اور کشمیری منزل کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بھارتی فوج کا جابرانہ تسلط کشمیریوں کے حوصلہ کو پست نہیں کرسکتا۔

انھوں نے کہاکہ لاکھوں شہدا کی قربانیوں سے آج بھی بھارتی فوجی تسلط کے خلاف جنگ جاری ہے۔ ہماری منزل پاکستان ہے اور اس ضمن میں قرارداد الحاق پاکستان کی بنیادی روح کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہر سفارتی و سیاسی محاز پر اپنی آواز بلند کرتی رہیں گے۔

انھوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی لائین آف کنٹرول پر قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کے خلاف اقدام کرئے اور بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لاتے ہوئے استصواب رائے کا کشمیریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے۔

ریاست جموں وکشمیر کی مکمل آزادی ہر کشمیری کا خواب ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر ہر کشمیری کے ساتھ ہر پاکستانی بھی یہ عزم کرتا ہے کہ

کشمیر کی مکمل آزادی تک جد و جہد جاری رہے گی ۔ریاست جموں وکشمیر کے مستقبل کا فیصلہ جزء کی بنیاد پرنہیں بلکہ کُل کے ساتھ ہو گا۔

24اکتوبر 1947ءآزادکشمیر و مقبوضہ جموں وکشمیربھارتی فوجی تسلطتکمیل پاکستانقربانی سے دریغوزیر اطلاعاتوزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہیوم الحاق پاکستان