اداروں کو مضبوط کریںگےتو سارانظام درست ہو گا،فیصل راٹھور

اداروں کو مضبوط کریںگےتو سارانظام درست ہو گا،فیصل راٹھور

مظفرآباد ( وقائع نگار)آزادکشمیر کے وزیر بلدیات فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ گوجرہ نالے کی اراضی کے تعین میں عوام کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہو گی

حکومتوں کا کام اپنے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اور وسائل بروئے کار لانا ہے جب کسی خرابی میں ادارے شامل ہو جائیں تو نظام تباہ ہو جاتا ہے اداروں کو مضبوط کریں گے

تو نظام درست ہو گا انسانی جانوں سے قیمتی کوئی چیز نہیں ہے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بھی گوجرہ نالے کا دورہ کیا ہے

مالکانہ حقوق، نالے کی اراضی کے تعین اور موجودہ تعمیرات کو درست کرنے ، عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے اور تعمیر وترقی کیلئے عوامی مطالبات پر سنجیدگی سے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے

مون سون کے دوران خطرناک بارشوں کی پیشگوئی کے بعد حفاظتی اقدامات اٹھانا حکومت کی ذمہ داری ہے موجودہ حکومت کا منفرد سا نظام ہے تمام جماعتیں اس حکومت میں شامل ہیں

 

اسکے منفی اور مثبت دونوں پہلو ہیں کوئی ایک اپنی مرضی نہیں کر سکتا تمام فیصلوں میں اجتماعی سوچ شامل ہوتی ہے بہتے پانی کے ساتھ لاشیں بھی بہتی ہیں

مقبول بیانیے کے ساتھ ہر کوئی کھڑا ہو جاتا ہے غیر مقبول بیانیے کے ساتھ کھڑے ہوکر بہتری کیلئے کام کرنا ہمت اور جرات کا کام ہے ہمارے معاشرے کا ہر طبقہ کینسر کے چوتھے سٹیج پر ہے

اینٹی بائیوٹک سے یہ کینسر ٹھیک نہیں ہوگااسکے لئے سرجری کی ضروت ہے میرا اس شہر کے ساتھ ذاتی تعلق ہے میرے والد ممتاز راٹھور مرحوم پہلے سیاستدان تھے

جو دارالحکومت مظفرآباد میں حویلی سے آکر الیکشن جیتے لیکن انہوں نے اپنے حلقے کو فوقیت نہیں دی اور یہاں سے وہ رکن اسمبلی رہے میرے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرہ نالے کے دورہ کے موقع پر عوام علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام علاقہ گوجرہ نالہ نے وزیر حکومت کو اپنے مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ

وزیراعظم آزادکشمیر نے بھی اعلان کیا ہے کہ یہاں کے رہائشیوں کا ملکیت دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیںریاست نے عوام کو اغراض سکنی کیلئے فراہم کرنے کیلئے مالکان حقوق دیئے اسکی مثالیں موجود ہیں

گوجرہ نالہ کے عوام کو بھی اسی اصول کے تحت مالکانہ حقوق دیئے جائیں اس معاملے پر حکومت فی الفور اقدامات اٹھائے نالے کی حدود کے تعین کیلئے عوام علاقہ حکومت کے ساتھ ہیں ہر جائز معاملے پر بھرپور تعاون کیا جائے گا

جہاں تجاوزات ہوں گی انہیں ختم کریں گے علاقہ کے عوام کو سڑک ، سیوریج اور نالے کی دیواروں کی تعمیرات کے مسائل درپیش ہیں اسکے لئے حکومت منصوبے شروع کرے

اداروں کو مضبوطآزادکشمیر کے وزیر بلدیاتسارانظام درستغیر مقبول بیانیےفیصل راٹھورگوجرہ نالے