بریڈفورڈ، طارق بٹ کی شاندار میزبانی، آنے والا وقت ن لیگ کا ہے،شاہ غلام قادر
تارکینِ وطن اپنے اپنے حلقوں میں پارٹی کا پیغام پہنچائیں اور پارٹی امیدواروں کی کامیابی میں کردار ادا کریں،صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر
مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں، نواز شریف کا ویژن ہی میرا مشن ہے،جماعت کےلیے جان،مال،خون حاضر،طارق بٹ
غضنفر خالق، محمد عجیب، ڈپٹی لارڈ میئر فوزیہ شاہین،اورنگزیب ، اعجاز چوہدری، محمد ادریس، اسجد سجاد بٹ، راجہ نجابت حسین نے خطاب کیا
بریڈفورڈ (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر اور سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کے اعزاز میں بریڈفورڈ میں ایک شاندار، پرجوش اور تنظیمی طاقت سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تقریب پارٹی کے متحرک رہنما طارق بٹ کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں برطانیہ بھر سے اوورسیز کشمیریوں، ن لیگی کارکنوں، سابق لارڈ میئرز، خواتین رہنماؤں، نوجوانوں،اور مختلف کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں معروف صحافی اور “کشمیر ایکسپریس” کے ایڈیٹر شمیم اشرف نے خصوصی شرکت کی،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض گوہر الماس نے خوش اسلوبی سے ادا کیےاور تقریب کا نظم و ضبط قابلِ تحسین رہا۔تقریب کا ماحول انتہائی پرجوش رہا ہال نعروں سے گونجتا رہا اور ڈھول کی تھاپ پر شاہ غلام قادر کا استقبال کیا گیا۔
یارکشائر میں ن لیگ کی ایک “عوامی طاقت” کا مظاہرہ کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے اوورسیز کشمیریوں کو قومی سرمایہ قرار دیتے ہوئے طارق بٹ اور شرکاکا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ہماری شناخت اور تحریکِ آزادی کشمیر میں اوورسیز کشمیریوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
آج دنیا بھر میں کشمیریوں کی آواز گونج رہی ہے تو یہ انہی تارکین وطن کی قربانیوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے بھارت کی کشمیر پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہم بھارت کے آئین کو نہیں مانتے۔ آرٹیکل 370 اور 35-A کی منسوخی ایک غیر قانونی اقدام ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی مسلم شناخت کو مٹانا ہے۔
مگر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ کشمیر کی آزادی ہمارا مقدر ہے اور وہ دن ضرور آئے گا۔موجودہ حکومتی اتحاد پر طنز کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہاکہ یہ حکومت ایک ’مکس اچار‘ ہے جس میں کوئی ہم آہنگی یا وژن نظر نہیں آتا۔
عوام کو صرف مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہی ریلیف ملا۔انہوں نے اوورسیز کارکنوں پر زور دیا کہ آپ ن لیگ کے حقیقی سفیر ہیں، اپنے اپنے حلقوں میں پارٹی کے بیانیے کو عام کریں اور آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو کامیاب کرانے میں کردار ادا کریں۔
شاہ غلام قادر نے طارق بٹ کو جماعت کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کی تقریب کے میزبان اور مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے متحرک رہنما طارق بٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ آج ہمارے درمیان شاہ غلام قادر جیسا جرات مند، باکردار اور نظریاتی لیڈر موجود ہے۔
انہوں نے اور چوہدری رخسار نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے اپنی جدوجہد یاد دلاتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کے خلاف جب سازش کی گئی تو برطانیہ میں سب سے پہلا تاریخی احتجاج ہم نے لیڈز میں منعقد کیا۔ میں آج بھی ہر موقع پر قائد کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہوں اور ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ مجھے کسی عہدے یا رتبے کی خواہش نہیں۔ میرا نصب العین صرف نواز شریف کا وژن اور عوامی خدمت ہے۔ جماعت کےلیے جان مال اور خون حاضر ہے ہم نے کارکردگی سے ثابت کیا کہ ن لیگ ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق لارڈ میئر غضنفر خالق، محمد عجیب، ڈپٹی لارڈ میئر فوزیہ شاہین، ن لیگ برطانیہ کے صدر اعجاز چوہدری، محمد ادریس، اسجد سجاد بٹ اور راجہ نجابت حسین ستارہ امتیاز چئیرمن جموں و کشمیر تحریکِ حقِ خودارادیت انٹرنیشنل،سابق لارڈ مئیر اورنگزیب نے شاہ غلام قادر کی یارکشائر آمد کو خوش آئند قرار دیا
اور ان کی سیاسی بصیرت کو سراہاراجہ نجابت حسین نے کہا کہ ہم اوورسیز کشمیری مسلسل دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں، مگر ہماری آواز تبھی مؤثر ہوتی ہے جب پاکستان اور آزاد کشمیر کی قیادت بھی یکسو اور پرعزم ہو، جیسا کہ شاہ غلام قادر نے آج واضح کیا۔
ڈپٹی لارڈ مئیر فوزیہ شاہین اور دیگر نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ خواتین کو پارٹی اور سیاسی دھارے میں آگے لانے کی کوشش کی اور یہ تسلسل جاری رہنا چاہیےمقررین نے پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں بحال کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانی اور کشمیری ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔تقریب میں رمضان چغتائی،ہیری بوٹا،مقصود،انیلہ،خالد خالق،ناظم ودیگر نے شرکت کی