چیف جسٹس آزاد کشمیر کا نیویارک سٹی بار ایسوسی ایشن سے خطاب

چیف جسٹس آزاد کشمیر کا نیویارک سٹی بار ایسوسی ایشن سے خطاب

نیویارک (کشمیر ایکسپریس نیوز)چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان نے نیویارک سٹی بار ایسوسی ایشن میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صدر بار ایسوسی ایشن محمد عشمان فریدی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو مدعو کیا اور پرتپاک استقبال کیا۔

 

چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے اپنے خطاب میں صدر سٹی بار ایسوسی ایشن نیو یارک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے مسلم امریکی ہیں جنہوں نے اس تاریخی ادارے کی قیادت حاصل کی۔

 

ان کی عدالتی اصلاحات، قانونی شعبے میں تنوع، اور مصنوعی ذہانت کے مؤثر استعمال کے لیے کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں آزاد جموں و کشمیر کے آئینی، عدالتی اور انتظامی ڈھانچے کا بھی تعارف کرایا۔تقریب میں وکلاء، ماہرین قانون، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور چیف جسٹس کے خیالات کو سراہا۔

پرتپاک استقبال کیاچیف جسٹس آزاد کشمیر کا نیویارک سٹی بار ایسوسی ایشن سے خطاب