قراردادالحاق پاکستان تحریک آزادی کو بنیاد فراہم کرتی ہے،حسن ابراہیم

قراردادالحاق پاکستان تحریک آزادی کو بنیاد فراہم کرتی ہے،حسن ابراہیم

اسلام آباد(وقائع نگار)جمو ں کشمیرپیپلزپارٹی کے صدروممبرقانون سازاسمبلی سردارحسن ابراہیم نے 19جولائی قراردادیوم الحاق پاکستان کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ

پاکستان بننے سے پہلے ہی غازی ملت سردارمحمدابراہیم خان مرحوم نے اپنے گھرمیں قراردادالحاق پاکستان منظورکرکے کشمیریوں کے لئے حقیقی منزل کاتعین کردیاتھا۔

جس سے بھارت کومہاراجہ کے توسیع پسندعزائم سے رکناپڑاتھا۔اگرہمارے قائدین یہ قدم نہ اٹھاتے تومسئلہ کشمیرہمیشہ کے لئے ختم ہوجاتا۔

اسی قراردادکی بنیادی پرعالمی برادری نے کشمیریوں کے حق خودرادیت کوتسلیم کیا۔قراردادالحاق پاکستان وہ دستاویزہے جوتحریک آزادی کوبنیادفراہم کرتی ہے۔

رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں نے اپنے مستقبل کافیصلہ کرناہے۔جس کی ذمہ داری اقوام متحدہ نے اٹھارکھی ہے۔

اب وقت آگیاہے کہ اقوام متحدہ کشمیرپرمنظورہونے والی قراردوں پرعملدرآمدکروائے۔ڈیڑھ لاکھ سے زائدکشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں

بھارت تمام ترظلم اورطاقت کے استعمال کرنے کے باوجودتحریک آزادی کشمیرکوختم نہیں کرسکاآج بھی مقبوضہ کشمیرکے شہداء کے تابوت پاکستانی پرچم میں لپٹے ہوتے ہیں۔

حکومتیں بدلتی رہتی ہیں لیکن ریاست پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کشمیریوں کی مرضی کے بغیرکوئی حل قبول نہیں کیاجائے گا۔

جموں کشمیرپیپلزپارٹی آزادکشمیرکے موجودہ سیٹ اپ کوختم نہیں ہونے دے گی ہم نے ماضی میں ابھی ایسی کوششوں کوناکام بنایاہم سردارمحمدابراہیم خان اورسردارخالدابراہیم خان کے نظریے اورفلسفے پرکھڑے ہیں ہم مضبوط پاکستان کے حامی ہیں

۔لیکن کشمیریوں کے تشخص پرسمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ جموں کشمیرپیپلز پارٹی کے زیراہتمام 19جولائی کوقراردادالحاق پاکستان کی ریلی میں عوام بھرپورشرکت کرے۔

انہوں نے اس سلسلے میں پلندری ہجیرہ کھائی گلہ بنگوئیں اورتھوراڑکادورہ کیااورکارکن میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 19جولائی قراردادالحاق پاکستان کاتحفظ کیاجائے گا۔

عوام ریلی میں بھرپورشرکت کرکے کشمیریوں سے یکجہتی کااظہارکریں۔سرحدمثبت پیغام جاناچاہیے نظریاتی انتشارسے تحریک آزادی کونقصان پہنچ سکتاہے۔

اقوام متحدہتحریک آزادیتشخص پرسمجھوتہحسن ابراہیمقراردادالحاق پاکستان