راجہ نجابت,برطانوی پارلیمنٹیرینزکامسئلہ کشمیر کےحل پراتفاق
لندن (کشمیر ایکسپریس نیوز)بانی چیئرمین جموں و کشمیر تحریکِ حق خود ارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان نے برطانیہ اور دنیا بھر میں آباد اوورسیز کشمیری ڈائسپورہ کمیونٹی کے تعاون سے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے مستحکم عزم کا اعادہ کیا ہے
چیئرمین استحکام پاکستان اوورسیز فورم سپین شہزادہ عثمان طاہر کے ہمراہ برطانوی پارلیمنٹ میں ہونے والی ڈسکشن برائے مسئلہ کشمیر لندن میں مجوزہ استحکام پاکستان پر خصوصی گفتگو،
اس موقع پر راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے لیور پول اور مانچسٹر کے ساتھ ساتھ برطانیہ بھر میں تحریک کے زیر اہتمام ہونے والے پروگراموں سے انہیں آگاہ کیا،
دونوں راہنماؤں نے سینئر پارلیمنٹیرینز سے ملاقات بھی کی، ملاقاتوں میں سابق سربراہ ہاؤس آف کامنز ممبر پارلیمنٹ لوسی پاؤل، چیئرپرسن آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ برائے کشمیر ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر یاسمین قریشی، چیئرمین آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ برائے کشمیر ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین، چیئرپرسن آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ برائے امن ممبر پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم، سابق انڈر سیکرٹری سٹیٹ لارڈ واجد خان آف برنلے، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لارڈ شفق محمد آف شیفیلڈ ٹینسلے، لارڈ قربان حسین، ممبر پارلیمنٹ محمد یاسین، ممبر پارلیمنٹ سی بی ای ڈاکٹر افضل خان، ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر طاہر علی، ممبر پارلیمنٹ گیرتھ سنیل، ممبر پارلیمنٹ ایلیسن گارڈنز، ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ ولیمز، فارن افیئرز سیلکٹ کمیٹی ممبر ابتسام محمد، ممبر پارلیمنٹ رچرڈ برگن و دیگر شامل تھے،
ملاقاتوں کے موقع پر برصغیر، ایشیاء اور عالمی امن کے استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کے ڈائیلاگ اور رائے شماری کے زریعے حل پر اتفاقِ رائے کیا گیا
اس موقع پر بانی چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان نے ہر سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے مستحکم عزم کا اظہار کیا