2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنی ہوجائےگی،ترجمان پاکستان ادارہ شماریات

2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنی ہوجائےگی،ترجمان پاکستان ادارہ شماریات
اسلام آباد( رازق بھٹی)ساتویں خانہ و مردم شماری 2023 ، “پہلی ڈیجیٹل مردم شماری” کے تفصیلی نتائج کے اعلان کر دیا گیا،

تفصیلی نتائج میں جنس، عمر ، قومیت، زبان، ازدواجی حیثیت، تعلیم، معذوری، شہری اور دیہی آبادی کا تناسب، ہاؤسنگ، پانی اور حفظان صحت   کے متعلق قومی، صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح کی معلومات شامل ہیں،

آبادی میں اضافے کی موجودہ شرح 2.55 فیصدہے  جو خطے کی بلند ترین سطح ہے،  شرح نمو برقرار رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنی ہو جائے گی۔

پاکستان کی کل آبادی 241.49 ملین ہے، جس میں 51.48 فیصد مرد اور 48.51 فیصد خواتین ہیں جن کا صنفی تناسب 106.12 ہے،پاکستان میں  گھرانے کے افراد کی اوسط تعداد 6.30 ہے،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ساتویں خان مردم شماری کی پہلی ڈیجیٹل تفصیلات کے اعلان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن  نے محمد سرور گوندل (ستارۂ امتیاز)، ترجمان پاکستان ادارۂ شماریات کی موجودگی میں اعلان کیا گیا۔

محمد سرور گوندل ترجمان پاکستان ادارۂ شماریات کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی ملکی وسائل پر دباؤ کا موجب ہے، آبادی میں اضافہ شہریوں کی فی کس آمدنی اور معیار زندگی کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔

پاکستان کی کل آبادی 241.49 ملین ہے، جس میں 51.48 فیصد مرد اور 48.51 فیصد خواتین ہیں جن کا صنفی تناسب 106.12 ہے،پاکستان میں  گھرانے کے افراد کی اوسط تعداد 6.30 ہے۔

غالب مذہب  اسلام ہے، جو 96 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتا ہے،36.47ملین آبادی پانچ سال سے کم عمر ہے، 97.53 ملین آبادی 15 سال سے کم عمر ہے،

62.58 ملین آبادی 15 سے 29 سال کے درمیان ہے۔190.27 ملین آبادی 40 سال سے کم عمر ہے،پاکستان میں دس سال اور اس سے زیادہ عمر کی 61 فیصد آبادی خواندہ ہے۔5 سے 16 سال کی عمر کے تقریبا ایک تہائی بچے اس وقت سکول سے باہر ہیں۔

مردم شماری 2023 کے نتائج کے مطابق، معذوری کی رپورٹ کردہ تعداد٪ 3.1ہے،کھانا پکانے کے بنیادی ذرائع   میں لکڑی  اور گیس کا استعمال بالترتیب 53فیصد اور ، 42فیصد ہے۔

روشنی کے  لئے ملکی آبادی کا  انحصار   بالترتیب   84فیصد  بجلی پر   اور 8 فیصد شمسی توانائی پر   ہے۔،مردم شماری میں تقریبا 38 ملین عمارتوں کو  جیو  ٹیگ کیا گیا ،

مردم شماری کے مطابق کل  38,318,107 عمارتیں ہیں ، جن میں 114,159 بلند عمارتیں ہیں جن میں سے، 73,501 رہائشی اور 7,593 معاشی عمارتیں  جبکہ 33,065 دونوں  مقاصد کے لیے استعمال کی جارہی ہیں۔ پاکستان ادارۂ شماریات کی ویب سائٹ تمام نتائج کے لئے  قابل رسائی ہو گی۔

2050 تکپاکستان ادارہ شماریاتپاکستان کی آبادی