برطانوی پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے زاہد مغل کو تمغۂ امتیاز کی نامزدگی پر مبارکباد
بریڈفورڈ (سٹاف رپورٹر) برطانوی پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکر اور رکن پارلیمنٹ جیوڈتھ کمنز ایم پی نے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق مشیر حکومت زاہد مغل کو پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز تمغۂ امتیاز کے لیے نامزد کیے جانے پر مبارکباد دی ہے۔
اس موقع پر ویبسی وارڈ کی پرل ٹی اینڈ پیٹسری میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ڈپٹی اسپیکر جیوڈتھ کمنز نے زاہد مغل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
تقریب میں کونسلر صبیحہ خان، تحریکِ حقِ خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما عتیق مغل سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز نہ صرف زاہد مغل اور ان کے خاندان کے لیے بلکہ بریڈفورڈ کی تمام کمیونٹیز کے لیے باعثِ فخر ہے۔
کونسلر صبیحہ خان نے اس موقع پر کہا کہ بریڈفورڈ کے لیے یہ اعزاز اس سال خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ضلع بھر میں سٹی آف کلچر 2025 کی تیاریاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ تمغۂ امتیاز پاکستان کا ایک اعلیٰ سول اعزاز ہے، جو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔