ایپکا کھوئی رٹہ کا تعزیتی اجلاس،بابو بشیر کے قتل کی بھرپور مذمت
کھوئی رٹہ (نمائندہ خصوصی)ایپکا کھوئی رٹہ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت
چوہدری طارق شاہین صدر ایپکا تحصیل کھوئی رٹہ منعقد ھوا۔ اجلاس میں
جونئیر کلرک محکمہ زکوۃ و عشر بابو محمد بشیر مغل جن کو گزشتہ روز
ایک نا خوشگوار واقعہ میں قتل کیا گیا ان کے ایصال ثواب کیلئے کھوئی رٹہ
پریس کلب میں چوہدری طارق شاہین کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس
منعقد کیا گیا اس موقع پر واقعہ کی مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے بابو
بشیر کے قتل کی بھرپور مذمت کی گئی صدر ایپکا کھوئی رٹہ طارق
شاہین نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہم
انتظامیہ کھوئی رٹہ سے امید رکھتے ہیں کہ جس طرح انھوں نے بروقت
کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا اسی طرح انھیں کیفر کردار تک
پہنچائیں گے اس موقع پر سینئر رہنما ایپکا راجہ عتیق احمد خان،
سیکرٹری جنرل ایپکا کھوئی رٹہ ذوالفقار بٹ، چیئرمین زکوٰۃ تحصیل کھوئی
رٹہ سردار عابد اور ممبر پریس کلب کھوئی مرزا غلام محمود جرال نے
بھی اپنے خطاب میں واقعہ کی مذمت کی اور صاف و شفاف تحقیقات کا
مطالبہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایپکا کھوئی رٹہ مرزا وحید احمد ، مظہر
الحق کھٹانہ ، مہربان کھٹانہ ، راجہ خالد محمود سیکرٹری مالیات ایپکا
کھوئی رٹہ اور دیگر ایپکا ملازمین نے بھی تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی
اور آخر میں مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔