ایکشن کمیٹی کی کال پر مظفر آباد کے تینوں اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن، پہیہ جام
مظفر آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مظفر آباد کے تینوں اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن، پہیہ جام، لوگوں نے رضا کارانہ طور پر اپنی دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کر رکھی ہے
مسلم کانفرنس کی ریلی کو بھی کسی نے نہیں روکا عوام آئستہ آئستہ نیلم پل کی جانب رواں دواں ہیں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہلکی جھڑپیں جاری ہیں تاحال کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا، لیکن سب سے افسوسناک خبر آزاد کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج جاری ہے
لیکن آزاد کشمیر کی ریاست کے وارث جنہوں نے عوام سے ووٹ لیے اس مشکل ترین حالات میں انہیں مظفر آباد ہونا چائیے تھا یہ دنیا کی واحد ریاست ہے کہ عوام سڑکوں پر ہیں بڑے تصادم کا خدشہ بھی ہو سکتا ہے
لیکن آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، وزیر اعظم چوہدری انوار الحق ، وزرائے حکومت، ایم ایل ایز اور سیاسی جماعتوں کے صدور میں سے کوئی بھی اس تشویشناک صورتحال میں دار الحکومت مظفر آباد میں موجود نہیں اور ساری حکومت منظر سے غائب ہے جو کہ افسوسناک امر ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے