مظفرآباد میں حالات کشیدہ، فائرنگ اور شیلنگ سے ایک شخص جاں بحق، 15 زخمی
مظفرآباد،حالات کشیدہ،فائرنگ اورشیلنگ سے2شہید، 22زخمی
مظفرآباد (اسٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حالات کشیدہ ہو گئے۔ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی ریلی کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جن کے نتیجے میں 2شہیدجبکہ کم از کم22 افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ اور شیلنگ کی گئی جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوئے، زخمی نوجوانوں اور ریلی کے شرکاء نے کشمیر ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرامن احتجاج کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے تھے مگر ان پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ شہر میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور حالات پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔