جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع وائس چیئرمین سلیم ہارون کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا،

 

احتجاجی مظاہرے میں مرکزی، زونل و مقامی ذمہ داران، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جاوید حنیف، مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر، سابق مرکزی وائس چیئرمین عبد الشکور عابد گلگتی، سابق زونل نائب صدر سردار محمد افضل بیگ، زونل ترجمان طارق ندیم درانی، سابق زونل جنرل سیکریٹری سلیم بٹ، عنصر شریف جنرل سیکریٹری راولپنڈی / اسلام آباد ڈویژن، کے علاوہ کشمیری کمیونٹی سے وابستہ افراد شیخ محمد یوسف، پروفیسر عطاءاللہ دینپوری، عطاءاللہ کشمیری، عبد الماجد، منظور احمد، محمد ہارون اور محمد عرفان نے شرکت کی،

مظاہرین ریاست جموں کشمیر کی آزادی و یاسین ملک سمیت جملہ اسیران کی رہائی کے حق میں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارتی مقبوضہ علاقعہ میں گذشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جاری ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ریاست جموں کشمیر کی قومی آزادی اور یاسین ملک سمیت بھارتی قید خانوں میں نظربند جملہ اسیران وطن کی غیر مشروط اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا،

 

وائس چیئرمین سلیم ہارون نے اپنے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ تحریک آزادئ جموں کشمیر کے لئے اب تک کی دی جانے والی بے مثال قربانیوں اور حریت پسند ریاستی عوام کی جہد مسلسل کے طفیل دیر یا سویر ہر صورت یہ قوم اپنی آزادی جیسی حتمی منزل سے ہمکنار ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ انصاف پر مبنی تحریک آزادی کے لئے بابائے قوم شہید محمد مقبول بٹ، قائد تحریک امان اللہ خان مرحوم اور اشفاق مجید وانی شہید سے لیکر ایک عام کشمیری حریت پسند تک قوم نے ہر سطح پر قربانیاں پیش کیں جنہیں کسی صورت رائیگان نہیں ہونے دیا جائیگا گا۔

 

مقررین نے قائد انقلاب و محبوس چیئرمین لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے اسیران وطن کو خراج تحسین پیش کیا، جو بھارتی عقوبتخانوں میں مصائب و مشکلات جھیل رہے ہیں۔ اسیران کی استقامت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے مقررین نے بھارت سے ان کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔

27اکتوبر یوم سیاہجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہیوم سیاہ