الحاق پاکستان کشمیریوں کا نظریہ،منزل کےحصول تک نظریہ پر قائم رہیں گے،شاہ غلام قادر 

الحاق پاکستان کشمیریوں کا نظریہ،منزل کےحصول تک نظریہ پر قائم رہیں گے،شاہ غلام قادر

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ الحاق پاکستان کشمیریوں کا نظریہ ہے ،قرارداد الحاق پاکستان کشمیریوں کا اجتماعی فیصلہ تھا۔

یہ دن تاریخ کشمیر میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔قیام پاکستان سے قبل ہی کشمیریوں نے اپنا رشتہ پاکستان کے ساتھ جوڑ دیا تھا اور آج تک اسی نظریہ پر قائم و دائم ہیں،

بھارت کے تمام تر ظلم وستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری نظریہ الحاق پاکستان پر قائم ہیں اور منزل کے حصول تک اس نظریہ پر قائم رہیں گے ،ریاست جموں وکشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیر کے عوام کریں گے ۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے اقوام متحدہ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے روکے اور بھارت کو انصاف کے کہڑے میں لاتے ہوئے استصواب رائے کا کشمیریوں کا مطالبہ پورے کرئے۔

جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے ہر سازش کو ناکام بنائے گا ، کشمیر کی آزادی ہی تکمیل پاکستان کی ضمانت ہے ، ہر کشمیری ہر پاکستانی یہ عزم کرتا ہے کہ

کشمیری کی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ 19 جولائی کی قرارداد الحاق پاکستان کشمیر یوں کی پاکستان سے ملی وابستگی کا ثبوت ہے۔

اکتوبر 1947 میں بھارتی افواج کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر فوجی قبضہ تاریخی ناانصافی تھی۔ شہدا ء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ تکمیل پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

یوم الحاق پاکستان کے موقع پر ہر کشمیری کے ساتھ ہر پاکستانی بھی یہ عزم کرتاہے کہ کشمیر کی مکمل آزادی تک جدو جہد جاری رہے گی۔ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے۔

آزاد کشمیر و مقبوضہ جموں وکشمیر مٰیں بسنے والے کشمیری چاہیے وہ جس مذہب و فرقے سے تعلق رکھتے ہیں مملکت خدا داد پاکستان کے ساتھ دلی وابستگی رکھتے ہیں۔

ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ پاکستان ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کی پشت پر ڈٹا رہا چاہے پاکستان اقتصادی ، سفارتی سطح پر ہمیشہ کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہا اور کشمیریوں کا مقدمہ دنیا بھرمیں لڑا اور لڑتا رہے گا۔

بھارتی فوج کا جابرانہ تسلط کشمیریوں کے حو صلہ کو پست نہیں کرسکتا۔ لاکھوں شہداء کی قربانیوں سے آج بھی بھارتی فوجی تسلط کے خلاف جنگ جاری ہے۔

ہماری منزل پاکستان ہے اور اس ضمن میں قرارداد الحاق پاکستان کی بنیادی روح کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہر سفارتی و سیاسی محاز پر اپنی آواز بلند کرتی رہیں گے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی اور بلند کرتا رہے گا ۔

آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی قیدی نہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں 15 ہزار سے زائد سیاسی قیدی ہیں ،ہم آزاد ہیں آزاد ہوا میں سانسوں لے رہے ہیں ہمارا ایک وکیل ہے جو کمزور ہے طاقت ور ہے جیسا ہے وہ پاکستان ہے ،

عربی بولنے والے 36 ممالک ہیں جو عربی بولتے ہیں لیکن فلسطین کا کیس نہیں لڑ رہے ، اگر ہم انٹرنیشل مارکیٹ میں اپنے مقدمہ لڑنے کے لیے وکیل کریں کوئی بھی ملک ہمارا مقدمہ نہیں لے گا

میں دعا گوہ ہوں الله پاک مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو آزادی نصیب فرمائے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو پایہ تکمیل تک پہنچائے ، شہداء کشمیر کی قربانی رنگ لائیں اور کشمیر آزاد ہو سکے اور کشمیریوں کو آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کر کے کشمیر کی آزادی نصیب فرمائے ۔

الحاق پاکستانشاہ غلام قادرکشمیریوں کا نظریہمنزل کےحصول