لاقانونیت کی بڑی وجہ حقدار کو اس کا حق نا ملنا ہے,فاروق حیدر

لاقانونیت کی بڑی وجہ حقدار کو اس کا حق نا ملنا ہے,فاروق حیدر

مظفرآباد (وقائع نگار)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ لاقانونیت کی بڑی وجہ حقدار کو اس کا حق نا ملنا ہے

ہمارا نظام تعلیم بے روزگار پیدا کررہا ہے نوکریوں کے لیے کب تک نوجوان ایم ایل ایز کے در پر جاتے رہیں گے یہ بلیک میلنگ ختم ہونی چاہیے نئی نسل کو ہنرمندی کی طرف لیجانا ہوگا

جب نوکریاں میرٹ اہلیت کے بجاے سفارش پر ملیں گی تو معاشرے میں کبھی سکوں نہیں ہوسکتا پاکستان دنیا میں ہمارا واحد وکیل اور کشمیریوں کی امیدوں کا مرکز ہے

ہندوستان کشمیر پر جارح،غاصب اور قابض ہے جبکہ پاکستان ہمارا ہمدرد،حامی ،مددگار اور دنیا میں واحد وکیل ہے آزادکشمیر کے اندر نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد بے

روزگار یے نوکری کی آس میں بیٹھے لوگوں کو امید دلانا ہوگی سرکاری نوکری کو جب تک میرٹ سے مشروط نہیں کریں گے تب تک آگے نہیں بڑھ سکتے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چھٹیاں میں نجی کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر پرنسپل الصفہ کالج محمد الیاس، ممبر ضلع کونسل راجہ انور حسین، شیخ راشد علی زمان و دیگر بھی بھی خطاب کیا

سابق وزیراعظم نے شعبہ سکولز کے اندر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات و طلبہ میں انعامات تقسیم کیے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ پہلے خواندگی کا تصوراور تھا وہ زمانہ بیت گیا

اب ہنر مندی کی ضرورت ہے میٹرک کی تو اہمیت ہی ختم ہوگئی ہمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں جانے کے لیے اپنے آپ کو پالش کرنا ہوگا ہنرمندی سے لیس کرنا ہوگا

صحت اور تعلیم بنیادی چیزیں ہیں ان دونوں پر ہمارے دور حکومت میں نمایاں ترقی ہوئی تعلیم میں میرٹ لایا گیا دس اضلاع میں ایمرجنسی سروسز ہزاروں نئی آسامیاں دی گئیں

انہوں نے کہا کہنئی نسل کو موبائل سے دور رکھیں اس سے گھر کے اندر مکالمہ ہی ختم ہوگیا ہے اس کا استعمال درست کرنے کی ضرورت ہے اس کا مثبت کے بجاے منفی استعمال زیادہ ہے

بچے جب ذہنی بلوغت کی سطح پر پہنچے تو ہی انہیں موبائل دیا جاے ہم چلتے تو جارہے ہیں مگر ہماری سمت کا تعین نہیں ہے اخلاقی تربیت کی سکول اور گھر کے اندر کمی ہے جس کو دور کرنا ہوگا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ خواتین آبادی کا نصف سے زائد خواتین کو عملی میدان میں آگے لانا ہوگا ہمارا مقابلہ ہندوستان سے ہے جودنیا کو 8 کروڑ ہنر مند مہیا کریگا ہم کہاں جائیں گے؟ہمیں اس کے مقابلے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

حق نا ملنالاقانونیت کی بڑی وجہنوجوان ایم ایل ایز کے در