تحصیلدارفتح جنگ کی کارروائی،87کنال اراضی واگزار

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی۔
بیوہ خاتون کی 87 کنال اراضی سے 31 سالہ قبضہ واگزار

 

فتح جنگ (کشمیر ایکسپریس نیوز) موضع صدکال کی رہائشی بیوہ اور ان کی بیٹیوں نے تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کو درخواست دی کی کہ ہماری 87 کنال اراضی جس 31 سال سے قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے جس پر چوہدری شفقت محمود نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 31 سالہ قبضہ واگزار کروا کر 87 کنال زمین اصل مالکان کے حوالے کر دی

 

 

تفصیلات کے مطابق موضع صدکال تحصیل فتح جنگ کی رہائشی خواتین نے تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کو درخواست دی کہ 31 سال سے قبضہ مافیا نے ہماری اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے اور اب ہمارے گھر پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور ہمیں دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں

 

اس پر چوہدری شفقت محمود نے فی الفور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اپنی ٹیم اور پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور قبضہ واگزار کروا کر اراضی متاثرہ خواتین کے حوالے کی

 

اس موقع پر متاثرہ خواتین صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سے قبل بھی ہم نے مختلف اداروں کو درخواستیں دیں لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی پھر ہم نے تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کو درخواست دی

 

جس پر انھوں نے فی الفور کاروائی عمل میں لائی اور 31 سالہ قبضہ واگزار کروا کر 87 کنال اراضی ہمارے حوالے کی متاثرہ خواتین نے چوہدری شفقت محمود کو ڈھیروں دعائیں اور ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چوہدری شفقت محمود کی اس کامیاب کاروائی پر ان کے مشکور ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے ہمہ وقت دعا گو ہیں

اس موقع پر تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کا کہنا تھا کہ غریب ،مسکین ، یتیم اور بیواؤں کی اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں اور قبضہ مافیا کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی اس کامیاب کاروائی پر عوامی حلقوں نے خوب سراہا ہے اور خراج تحسین پیش کیا ہے

87کنال اراضی واگزارتحصیلدارفتح جنگ کی کارروائی